گاڑیوں کے سائرن کا بھی کم سے کم استعمال کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
سرینگر/16اکتوبر/نو منتخب وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ ان کی کسی جگہ آنے جانے کے دوران نہ کہیں پر ٹریفک کو روکا جائے گا اور ناہی گرین بیریکریڈ ہوگا ۔ انہوںنے بتایا کہ ہم لوگوں کی خدمت کےلئے چنے گئے ہیں نہ کہ لوگوں کو مشکلات میں ڈالنے کےلئے ۔ انہوںنے کہا کہ اس ضمن میں پولیس سربراہ سے بھی بات کی گئی ہے ۔ جبکہ اپنے کابینہ وزراءکو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ بھی اس پر عمل کریں ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر کے نو منتخب وزیر اعلیٰ نے بدھ کو حلف برداری کی تقریب کے بعد بتایا کہ وہ عوامی خدمت گار ہیں اور ہمارے کہیں پر آنے جانے کے دوران نہ ٹریفک کو روکا جائے گا اور ناہی گرین بریکریڈ لگائے جائیں گے ۔













