انتخابی میدان میں بی جے پی کی ایما پر اُترے اُمیدواروں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت:فاروق عبداللہ
سرینگر/ موجودہ ریاستی اسمبلی کا الیکشن جہاں ایک بڑی آزمائش اور اپنا وجود قائم کرنے پر مبنی ہے، دوسری طرف اس کی اہمیت اور افادیت کافی ہے، انشاءاللہ اور لوگوں کے بھر پور اشتراک سے ہمارے نامزد اُمیدوار (انڈیا الائنس) کامیابی کے دامن چوم لیں گے۔ نئی پود اور ملک کے باشعور عوام ہر سطح پر نفرت کی دکانیں بند کریں گے، نفرت کی بسوں پر قدغن لگا کر پیار اور محبت کی بسیں شروع کریںگے، خصوصاً ہم کو اپنی شناخت، پہچان اور وحدت کو قائم رکھنا ہمارے لئے مو ت و حیات کا سوال ہے، ورنہ ہماری نئی نسل ہمیں معاف نہیں کریںگے۔ اس لئے میں ریاستی عوام سے پُرزور اپیل کرتا ہوں کہ وہ الائنس کو اُمیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں ورنہ ہمارے وجود ختم ہوجائے جائیگا جس کو پہلے ہی بی جے پی سرکار نے نقصان پہنچایا ہے، ہمارے مالی اداروں اور آمدن کے ذرائع کو دو دو ہاتھوں سے لوٹا جارہاہے، اُن اُمیدواروں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے جو بی جے پی کے ایماپر میدان میں اُترے ہیں۔ اُمید ہے کی ریاستی عوام ایسے فرقہ پرستوں کو عبرت ناک شکست دیکر اپنا صدیوں کا بھائی چارہ، کشمیریت اور تینوں خطوں کی شناخت کو زندہ رکھیں گے۔ ان باتوں کا اظہار صدرِ نیشنل کانفرنس نے آج پٹن میں بھاری چناﺅی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا انعقاد نامزد اُمیدوار برائے پٹن ریاض بیدار نے کیا تھا جبکہ اس موقعے پر سابق رکن پارلیمان ایڈوکیٹ عبدالرشید شاہین، سینئر لیڈران ڈاکٹر سمیر کول اور اسرار خان بھی موجو دتھے۔ اس موقعے پر پی ڈی پی کے انچارج حامد میر ، سابق ٹاﺅن ایریا کمیٹی کے چیئرمین پرتپال سنگھ اور عوامی اتحا دپارٹی کے ایڈوائزر طارق رشید بیگ اور درجنوں سیاسی سماجی کارکنوں نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے سامنے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس سے قبل جاوید ریاض بیدار نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی موجودگی میں بحیثیت نیشنل کانفرنس اُمیدوار پٹن سے نامزدگی کاغذات داخل کئے۔ ادھر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر کرنل یشپال شرما ساکن سندربندی اور اپنی پارٹی یوتھ لیڈر توصیف ارشاد خان نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیر مقدم کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔













