دیسو کوکر ناگ میں پانچ سالہ بچی رہائشی مکان سے گرجانے سے ہلاک
سرینگر// کوکر ناگ میں تین الگ الگ واقعات میں پانچ سالہ بچی سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ یو پی آئی کے مطابق کوکر ناگ کے حیات پورہ سنگم علاقے میں اس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب اخروٹ کی بھرائی کے دوران ایک شخص درخت سے نیچے گر آیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا، گر چہ اس کو ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ متوفی کی شناخت اعجاز احمد خان کے بطور کی گئی ہے۔ اسی طرح کے ایک اور واقعے میں اشرف نامی شخص کوکر ناگ کے متی گورن علاقے میں اخروٹ کے درخت سے گر کر برسر موقع ہی جاں بحق ہوا۔ دریں اثنا دیسو ڈکسم علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب پانچ سالہ راضیہ جان دخترآزاد احمد رہائشی مکان سے گر کر شدید طورپر زخمی ہوئی اور بعد ازاں اس کی ہسپتال میں موت واقع ہوئی۔













