رائے بریلی،/ آریڈیکا رائے بریلی کی ایتھلیٹ پائل نے بنگلور میں منعقد 63 ویں اوپن نیشنل ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں 35 کلومیٹر واک ریس میں ریکارڈ کے ساتھ طلائی تمغہ حاصل کیا ہے ۔چیمپئن شپ میں ریاستوں اور تمام محکموں کی ٹیموں کے ساتھ انڈین ریلوے بھی حصہ لے رہی ہے ۔ مقابلے میں آریڈیکا، رائے بریلی کی پائل نے خواتین گروپ کی 35 کلو میٹر واک ریس میں میٹ ریکارڈ کے ساتھ تین گھنٹے دو منٹ میں گولڈ میڈل جیت کر ریلوے اور آریڈیکا کا سر فخر سے بلند کیا۔مقابلے میں مرد اور خواتین کھلاڑیوں کے 24-24 مقابلوں سمیت کل 48 مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں جس میں کل 1000 کے قریب کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔آریڈیکا اسپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر اور چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر سنجے کمار کٹیار نے بتایا کہ اس مقابلے میں آریڈیکا کے پانچ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ آریڈیکا، رائے بریلی کی اسپورٹس آفیسر اور پدم شری اور ارجن ایوارڈ یافتہ سدھا سنگھ کی نمائندگی اور رہنمائی میں یہ تمغہ آریڈیکا رائے بریلی کے نام درج ہوا۔آریڈیکا کے جنرل منیجر پی کے مشرا نے پائل کی اس حصولیابی پر خوشی کا ظاہر کرتے ہوئے مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا نیزآریڈیکا کے تمام کھلاڑیوں کو لگن اور کڑی محںت کے ساتھ کھیل میں بہتر کارکردگی دکھانے کے لئے حوصلہ افزائی کی۔یواین آئی