ہم وقار کے ساتھ امن چاہتے ہیں، قبرستانوں کی خاموشی نہیں: محبوبہ مفتی
سرینگر21 اگست پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مرکزی زیر انتظام علاقہ ایک "مشکل دور” سے گزر رہا ہے اور کہا کہ ان کی پارٹی وقار کے ساتھ امن چاہتی ہے۔انہوں نے یہ بات یہاں پی ڈی پی ہیڈکوارٹر میں ایک تقریب میں کہی، جس کے دوران راجوری کے سابق ایم ایل اے چودھری قمر حسین نے پارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کی۔2020 میں، حسین اور پانچ دیگر پی ڈی پی رہنماو¿ں کو پارٹی نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر اور سری نگر میں غیر ملکی سفیروں کے ایک وفد سے ملاقات کرنے پر نکال دیا تھا۔اس کے بعد حسین نے جموں و کشمیر کے سابق وزیر الطاف بخاری کی قیادت والی اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔محبوبہ نے کہا، "میں چودھری کو پارٹی میں خوش آمدید کہتی ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ وہ پارٹی میں واپس آئے ہیں،” ۔انہوں نے کہا کہ نہ صرف پی ڈی پی بلکہ پورا جموں و کشمیر پچھلے پانچ سالوں سے ایک "مشکل دور” سے گزر رہا ہے۔”حالات ایسی ہیں کہ ہم اپنی آواز نہیں اٹھا سکتے، ہر طرف خوف ہے۔ ایسے حالات میں جب نئے لوگ ہمارے ساتھ شامل ہوتے ہیں اور ہماری پارٹی کو مضبوط کرتے ہیں، تو اس سے جموں و کشمیر کے لوگوں کی آواز مضبوط ہوتی ہے،”














