سرےنگر اگست19//تھانہ پولےس کنگن کو کچنبل ووڈر کنگن میں مویشیوں کی چوری کے حوالے سے ایک تحریری شکاےت موصول ہوئی جس سلسلے مےں ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 41/2024، قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ پولےس کنگن میں درج کیا گیا اور تحقیقات کو حرکت میں لایا گیا۔ ایس ایس پی گاندربل شری وسیم قادری-جے کے پی ایس کی ہدایت پر ایس ڈی پی او کنگن، ایس پی شری مظفر جان-جے کے پی ایس کی نگرانی میں ایس ایچ او پی ایس کنگن شری محبوب حسین کی سربراہی میں ایک خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی۔ سخت کوششوں کے بعد اور تکنیکی معلومات کی مدد سے، پولیس پارٹی نے 04 افراد عمران احمد شاہ ولد اعجاز آہ شاہ ساکن پنزینارہ ، الطاف احمد شیخ ولد عبدل وہاب شیخ ساکن گٹمولہ بارہمولہ، محمد لطیف پٹھان ولد علی محمد پٹھان ساکن مجپتھری بڈگام اور ایک نابالغ ساکن قمرواری سرےنگر کو گرفتار کےا۔ تفتیش کے دوران مذکورہ ملزمان نے اعتراف جرم کیا اور مزید انکشاف کیا کہ انہوں نے مویشی ایک قصاب یعقوب احمد وانی ولد محمد مقبول وانی ساکن حاجن سوناواری کو فروخت کرتے تھے ۔ قصائی سمیت مذکورہ ملزمان کو پولیس کی تحویل میں لے لیا گیا۔ مزید یہ کہ 02 گاڑیاں زےر رجسٹرےشن نمبرات JK06B0172 اور JK05L5975 کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ عوام سے گزارش ہے کہ وہ جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور معاشرے میں موجود نقب زنوں کی معلومات شیئر کریں، تاکہ انہیں م¶ثر طریقے سے پکڑا جا سکے ۔













