سرینگر/کشمیر ڈویژن میں یوم آزادی کی تقریبات کے جوش و خروش کے ساتھ ساتھ منانے کےلئے کی گئی تیاریوں کا جائزہ لینے کےلئے ڈویڑنل کمشنر کشمیر، وجے کمار بدھوری اور انسپکٹر جنرل آف پولیس، وی کے بردی نے بدھ کو ایک مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین بھٹ۔ کمشنر ایس ایم سی ڈاکٹر اویس احمد اور ڈی آئی جی سنٹرل کشمیر، میٹنگ میں ایس ایس پی سرینگر ایس ایس پی ٹریفک، ہیلتھ، ایجوکیشن، فلوریکلچر، سماجی بہبود، سیاحت، مہمان نوازی اور پروٹوکول، ایف سی ایس اینڈ سی اے، آئی سی ڈی ایس، ایچ اینڈ ایچ، انفارمیشن، آر اینڈ بی، ایچ او ڈیز اور کے پی ڈی سی ایل، پی ایچ ای، آئی اینڈ ایف سی، یو ای ای ڈی، یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس، سی آر پی ایف، آرمی اور دیگر سول محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے صوبائی کمشنر نے اہم تقریبات کے کامیاب انعقاد کے لیے ترنگا ریلی اور یوم آزادی کی تقریب سمیت دونوں تقریبات میں پرجوش شرکت پر زور دیا۔انہوں نے قوم پرستی کے جذبے کو پروان چڑھانے کے لیے ان خصوصی تقریبات کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور شرکاءاور افسران کو سختی سے عمل کرنے کے لیے ایس او پیز کو بھی تفصیل سے بتایا۔انہوں نے افسران کو مزید ہدایت کی کہ وہ عملے اور دیگر شرکاءکو پرچم کشائی اور قومی ترانہ گانے کے وقت مناسب رویے کے حوالے سے حساس بنائیں۔ترنگا ریلی 12 اگست کو SKICC سے بوٹینیکل گارڈن تک نکالی جائے گی اور اس میں 10,000 سے زائد افراد کی شرکت ہوگی۔اس دوران انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو یوم آزادی کے مرکزی مقام پر بیٹھنے کے انتظامات، صفائی ستھرائی، پینے کے پانی کی سہولت، بجلی، ایل ای ڈی کی تنصیب اور ساو¿نڈ سسٹم کے حوالے سے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے دفاتر اور احاطے کی صفائی ستھرائی کے لیے سوچھتا پکھواڈا مہم میں پرجوش حصہ لیں اور انہیں شہداءکی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ’ایک پیڈ شہیدوں کے نام‘ کے تھیم کے تحت درخت لگانے کی ہدایت دیں۔انہوں نے کے پی ڈی سی ایل اور محکموں کے ایچ او ڈیز کو یوم آزادی کے قومی تہوار کے موقع پر دفتری عمارتوں اور اہم انفراسٹرکچر کو روشن کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ انہوںنے دونوں تقریبات کے لیے سول سہولیات، ٹریفک مینجمنٹ اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے افسران کو ذمہ داری بھی سونپی۔