چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے آج محکمہ ثقافت کی ایک میٹنگ منعقد کی جس میں جموں و کشمیر میں ثقافت، ورثے کے فروغ اور اس کے تحفظ کے لئے اس کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری ثقافت، سیکرٹری آر اینڈ بی، ایگزیکٹیوڈائریکٹرمبارک منڈی جموں ہیرٹیجج سوسائٹی ، ڈائریکٹر لائبریریز اینڈ ریسرچ، ڈائریکٹر، آرکائیوز، آرکیالوجی اینڈ میوزیم، اکیڈیمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لنگویجز کے نمائندوں کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے جسمانی طور پر اور بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔ دورانِ میٹنگ چیف سیکرٹری نے افسران پر زور دیا کہ وہ قیمتی نوادرات اور تاریخی یادگاروں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اَقدامات کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ ماضی میں ہماری بھرپورثقافت اور ورثے کی عکاسی کرتے ہیں ،لہٰذا ہماری نوجوان پود کی بیداری کے لئے بہت اہم ہیں۔اُنہوں نے آرکائیو مواد کے تحفظ اور سب تک آسان رَسائی کے لئے تمام آرکائیو مواد کی ڈیجیٹلائزیشن کو مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ ٹینڈرنگ کے عمل کو منطقی انجام تک پہنچائیں تاکہ یہ اہم کام جلد مکمل ہو سکے۔اَتل ڈولو نے مبارک منڈی ہیرٹیج کمپلیکس کی بحالی کے جاری کاموں کو مکمل کرنے ، وہاں ڈریگ لفٹ پر کام شروع کرنے کے علاوہ وہاں دیگر سہولیات پیدا کرنے پر بھی زور دیا۔اُنہوں نے جموںوکشمیر یوٹی میں اکیڈیمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لنگویجز کی سرگرمیوں کے بارے میں پوچھا۔ اُنہوں نے ہدایت دی کہ کلا کیندر جموں اور ٹیگور ہال سری نگر کی جگہوں کو سال بھر آرٹ اور کلچر کے فروغ کے لئے زیادہ سے زیادہ بہتر طریقے سے اِستعمال کیا جائے۔چیف سیکرٹری نے ایس پی ایس میوزیم کے بقیہ کام کی تکمیل کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے تہذیب محل کے لئے ایک قابل عمل ڈِی پی آر تیار کرنے کا بھی مشورہ دیا جسے مناسب وقت میں مکمل کیا جاسکے۔اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری ثقافت سریش کمار گپتا نے محکمہ کے کام کاج اورسابقہ ہدایات پر عمل آوری کے لئے کی گئی کاررِوائی کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ ریکارڈ کو الگ کرنے کا کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے اور ڈیجیٹلائزیشن کے لئے این آئی ٹی کو ڈائریکٹرآرکائیوز، آرکیالوجی اینڈ میوزیم جلد ہی جاری کریں گے۔سریش کمار گپتا نے میٹنگ کو مزید جانکاری دی کہ سکیم کے پہلے مرحلے کے تحت 35 ثقافتی ورثہ مقامات کی بحالی وتحفظ کا کام شروع کیا گیا ہے۔ اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ مرحلہ دوم کے تحت 126 ثقافتی مقامات اورزیارت گاہوں کے ڈی پی آر کو ماہرین کی کمیٹی کو حتمی شکل دینے کے لئے موصول کیا گیا ہے۔یہ بھی بتایا گیا کہ اَب تک 200 یادگاروں میں سے 80 کی آئینکونو گرافی کی جا چکی ہے۔ بتایا گیا کہ محکمہ سیاحت کے اشتراک سے ان یادگاروں کو سیاحتی نقشے پر لانے کی مشقیں جاری ہیں۔مزید برآں،میٹنگ کا جانکاری دی گئی کہ ایس آر ایس لائبریری جموں کی جدید کاری کا کام 6.93 کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کیا گیا ہے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ ڈِسٹرکٹ لائبریری بارہمولہ، تحصیل لائبریری کریری، تحصیل لائبریری عشمقام، تحصیل لائبریری بھدرواہ اور تحصیل لائبریری کشتواڑ سمیت لائبریری کی نئی عمارتوں پر کام بھی اسی سال مکمل کیا جائے گا۔لائبریریوں کی جدید کاری کے بارے میں بتایا گیا کہ پہلی جلد میں فارسی مخطوطات کی وضاحتی فہرست مکمل ہو چکی ہے جبکہ عربی اور سنسکرت کے مخطوطات اِس وقت پروف ریڈنگ کے عمل میں ہیں۔ میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ تمام تحصیل لائبریریوں میں انٹرنیٹ کنکٹویٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جن میں سے 6 لائبریریوں کو پہلے ہی انٹرنیٹ فراہم کیا جا چکا ہے۔ اِس کے علاوہ ایس پی ایس لائبریری سری نگر اور ایس آر ایس لائبریری جموں کے اوقات صبح8بجے سے رات8 بجے تک بڑھا دیئے گئے ہیں تاکہ مختلف مسابقتی امتحانات کی تیاری کرنے والے طلباءاور دیگر لوگوں کی آسانی ہو سکے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ خزانہ کی مشاورت سے 15 ایوارڈز (3 لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز، 4ر آئیکونک ایوارڈز، 6 یوتھ انسپیشن ایوارڈز اور 2کلچر این جی اوز ایوارڈز) کے اہتمام سے ایک کلچر ایوارڈ سکیم تیار کی جا رہی ہے۔