سکھ پل ٹیٹوال شمالی کشمیر کپواڑہ ضلع کے قریب کرناہ روڈ سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک
سرینگر//کرناہ کپوارہ میں جمعہ کے روز سڑک کے ایک المناک حادثے میں تین افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں ۔ اس واقعے کی وجہ سے علاقے میں کہرام مچ گیا جبکہ پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت رپورٹ درج کرلی ہے ۔ ادھر وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے بٹوینہ گاو ¿ں میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک 25 سالہ شخص کی جان چلی گئی جبکہ ایک اور شخص زخمی ہوگیا۔وائس آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے کرناہ کپواڑہ ٹیٹوال سکھ پل علاقے میں جمعہ کو ایک سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ذرائع نے بتایا کہ ایک سوئفٹ کار کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔مہلوکین میں 50سالہ مشتاق احمد خان ولد غلام نبی خان ، ساکن اننت ناگ، نذیر احمد ماگرے ولد محمد سلطان ماگرے ساکن ملسو اور فیروز احمد پالا ولد عبدالسلام پالا سیر ہمدان اننت ناگ کے طور پر ہوئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ حادثے کے فورا بعد تینوں افراد کو خون میں لت پت ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروںنے انہیں مردہ قراردیا ۔ ادھر اس حادثے کی متعلقہ پولیس آفیسر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس ضمن میں رپورٹ درج کرلی گئی ہے ۔ اور میتوں کو آخری رسومات کےلئے ان کے لواحقین کے سپرد کی گئی ہے ۔ دریں اثناءوسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے بٹوینہ گاو ¿ں میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک 25 سالہ شخص کی جان چلی گئی جبکہ ایک اور شخص زخمی ہوگیا۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ بٹوین گاو ¿ں میں آج صبح دو لوگوں کو بجلی کا جھٹکا لگا اور انہیں واقعے کے فوراً بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں پیر سہیل کو ڈاکٹروں نے مردہ قراردیا جبکہ ایک اور شخص زخمی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس کی حالت فی الحال مستحکم بتائی جاتی ہے۔