پیرس/ اولمپک کھیلوں کیلئے پیرس میں قائم کیا گیا منفرد انڈیا ہاوس دنیا کے سامنے بھارتی ثقافت اور تنوع کو پیش کررہا ہے۔انڈیا ہاؤس پہنچ کر اولمپک کانسی کا تمغہ جیتنے والے شوٹر سربجوت سنگھ نے پہلے کھانے کے لیے کچھ مانگا، جس کے بعد ان کے سامنے گول گپا، بھیل اور ڈوسا پیش کیا گیا۔ غور طلب ہے کہ سربجوت سنگھ اور منو بھاکر نے منگل کو 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں جنوبی کوریا کو 16-10 سے شکست دے کر اولمپک میں ہندوستان کو اپنا دوسرا تمغہ دلایا۔ 22 سالہ سربجوت دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہانڈیا ہاؤس پہنچے۔ ریلائنس فاؤنڈیشن نے 2036 کے اولمپک کھیلوں کی میزبانی میں دلچسپی رکھنے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کے لیے یہاں ایک مہمان نوازی گھر ‘ انڈیا ہاؤس’ بنایا ہے۔ یہ ہندوستانی فن تعمیر کی نمائش کرتا ہے، اور یوگا سیشن، بالی ووڈ ڈانس کلاسز اور مہندی ٹیٹونگ اور بلاک پرنٹنگ پر ورکشاپس بھی پیش کرتا ہے۔یہ بریانی اور مٹن سالن سے لے کر دہی چاول اور مٹھائیوں تک مستند ہندوستانی کھانوں کو بھی پیش کرتا ہے۔ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی،جنہوں نے اسے ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن کے ساتھ شراکت میں بنایا ہے، نے تمغہ جیتنے والوں کا خیرمقدم کیا۔فوٹوز اور سیلفی کے لیے پوز دینے کے بعد جب میڈل جیتنے والوں سے پوچھا گیا کہ وہ کیا چاہتے ہیں تو گفتگو بارے علم والے ایک ذریعے نے بتایا کہ سربجوت نے کہا، ‘براہ کرم مجھے کچھ کھانے کو دو۔پھر چند ہی منٹوں میں پورے دستے کو ’انڈیا ہاؤس‘ کے کھلاڑیوں کے لیے خصوصی لاؤنج میں پانی پوری، بھیل اور ڈوسا اور دیگر مشہور بھارتی ناشتے پیش کیے گئے۔کھلاڑی، جو اولمپک گاؤں میں ‘ کراسنز’ اور ‘ بیگوٹس’ اور دیگر کھانے کھا کر تھک چکے ہیں، گھر کا کھانا دیکھ کر خوش ہوئے۔ پیرس کھیل گاؤںکے کمروں میں ایئر کنڈیشنگ کی سہولت نہیں ہے کیونکہ پیرس اولمپکس کے منتظمین نے ‘ کاربن فٹ پرنٹ’ کو کم کرنے کے لیے اے سی نہ لگانے کا فیصلہ کیا۔ لیکن یہ سب ’انڈیا ہاؤس‘ میں موجود تھا۔اسٹوک پارک، لندن میں واقع انڈیا ہاؤس (امبانی خاندان کی سات ستاروں والی پراپرٹی) میںہندوستان کے باورچی مختلف قسم کے پکوان تیار کرتے ہیں۔عشائیہ کے بعد کھلاڑیوں کی ٹیم نے فلم ’آر آر آر‘ کے مشہور گانے ’ناٹو۔ناٹو‘ پر رقص کیا۔ایک اور ذریعہ نے بتایا کہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی رکن نیتا امبانی کے لیے ‘انڈیا ہاؤس’ ملک کی مختلف چیزیں دنیا کو دکھانے کا موقع ہے۔یہاں صبح کے یوگا سیشنوں کی بھرمار ہے اور شہر کے حکام نے 1,000 سے زیادہ لوگوں کے آنے پر پابندی لگا دی ہے۔ایک تیسرے ذریعہ نے بتایا کہ بہت سے فرانسیسی اور غیر ہندوستانی یوگا کے ساتھ بالی ووڈ ڈانس کی کلاس بھی لے رہے ہیں۔