نئی دلی/۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ارسولا وان ڈیر لیین کو یورپی کمیشن کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔جناب مودی نے کہا کہ وہ ہندوستان اور یورپی یونین کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا ۔مبارک ہو، وان ڈیرلیین، یورپی کمیشن کے صدر کے طور پر آپ کے دوبارہ انتخاب پر۔ عالمی بھلائی کے لیے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ اس سے پہلے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ‘میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ’ کے وژن کو حقیقت بناکر دکھانے کے لیے دفاعی ساز وسامان تیار کرنے والی بڑی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کے عزم کی ستائش کی ہے۔ اس سے پہلےلاک ہیڈ مارٹن کے سی ای او جم ٹیکلیٹ نے جمعرات کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے ایکس پر پوسٹ کیا:‘‘LockheedMartin@ کے سی ای او،جم ٹیکلیٹ نے وزیر اعظم narendramodi@ سے ملاقات کی۔ لاک ہیڈ مارٹن کمپنی، ہندوستان-امریکی ایرو اسپیس اور دفاعی صنعتی تعاون میں ایک کلیدی ساجھیدار ہے۔ ہم ‘میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ’ کے وژن کو حقیقت بناکر دکھانے سے متعلق اس کے عہد کا خیرمقدم کرتے ہیں۔’’