ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ شکیل الرحمان نے آج منی سیکرٹریٹ میں ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں بانڈی پورہ۔گریز۔تُلیل روڈ کی ترقی سے متعلق مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں وانپورہ۔مارکوٹ روڈ کی تعمیر، ملنگم نالہ پر پُل کی تعمیر اور تحصیل بانڈی پورہ میں زیرِ اِلتوا¿ اَراضی کے حصول کے مقدمات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور عملدرآمد کے دوران درپیش چیلنجوںپر بھی غور و خوض کیا گیا۔میٹنگ میں بیکن کے زیر تکمیل منصوبوں کے زیرِ اِلتوا¿ اَراضی کے مقدمات اور اس عمل کو تیز کرنے کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ سب ڈویژن گریز میں سڑکوں اور متعلقہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبے رابطے کو بڑھانے کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ اُنہوں نے درپیش رُکاوٹوں اور چیلنجوں پر قابو پانے کے لئے تمام شراکت داروںکے درمیان تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔شکیل الرحمٰن نے متعلقہ محکموں اور ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ گریز کے محدود ورکنگ سیزن کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبوں کی پیش رفت کو تیز کیا جائے۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر شفیع پنڈت اور جی آر ای ایف 56 آر سی سی کے آفیسر کمانڈنگ نے شرکت کی جبکہ سب ڈویژنل مجسٹریٹ گریز اور تحصیل دار بانڈی پورہ نے بذریعہ ورچیول موڈ میٹنگ میں حصہ لیا۔














