ایل او سی/۔آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے بدھ کو جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی( کے ساتھ سیکورٹی کی صورتحال اور فوجیوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔اعلیٰ فوجی حکام کے ساتھ جنرل دویدی کے پونچھ کے دورے میں فیلڈ کمانڈروں کے ساتھ میٹنگ اور آگے کے علاقوں کا فضائی جائزہ بھی شامل تھا۔ مزید برآں، جنرل نے 93 انفنٹری بریگیڈ کے سابق فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی۔جنرل دویدی کے دورے کو جاری امرناتھ یاترا اور جموں خطے میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کو تیز کرنے کے درمیان اہمیت حاصل ہو گئی ہے، جس کا مقصد دہشت گردانہ سرگرمیوں کو ناکام بنانا ہے۔













