نئی دلی/وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کے جمعرات کو ایک سرکاری حکم کے مطابق اجیت ڈوول کو قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) کے طور پر دوبارہ مقرر کیا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ان کی تقرری وزیر اعظم مودی کی میعاد کے ساتھ ساتھ یا مزید ہدایات تک جاری رہے گی۔ اجیت ڈوول، آئی پی ایس (ریٹائرڈ)، کو کابینہ کی تقرری کمیٹی کے ذریعہ 10.06.2024 سے قومی سلامتی کے مشیر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ ڈوول، ایک سابق آئی پی ایس افسر کو ان کی مدت ملازمت کے دوران ترجیحی جدول میں کابینہ وزیر کا درجہ دیا جائے گا اور ان کی تقرری کی تفصیلات الگ سے مطلع کی جائیں گی۔ اس کے علاقہ کابینہ کی تقرری کمیٹی نے پی کے مشرا کو وزیر اعظم نریندر مودی کے پرنسپل سکریٹری کے طور پر بھی دوبارہ مقرر کیا۔