مودی سرکار کے سخت اقدامات سے جموں کشمیر میں حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے
2018میں تشدد کے 228واقعات سے گھٹ کر 2023میں صرف 50واقعات رونماءہوئے ۔ امت شاہ
سرینگر//وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں سنگبازی یا ”دہشت گردی “ میں براہ راست ملوث افراد کے کنبوں کے کسی بھی فرد کو سرکاری نوکری نہیں ملے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کشمیر میں جو بھی ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہوگا اس کے کنبہ کے کسی بھی فرد کو سرکار نوکری نہیں دے گی ۔امت شاہ نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں گزشتہ پانچ برسوں میں تشدد آمیز واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے اور جہاں 2028میں تشددکے 228واقعات رونماءہوئے وہیں گزشتہ برس 2023میں شدت پسندی کے صرف 50واقعات سامنے آئے ہیں۔ وائس آف انڈیا کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں کسی دہشت گرد کے خاندان کے کسی فرد یا پتھراو¿ کرنے والوں کے قریبی رشتہ داروں کو سرکاری ملازمت نہیں ملے گی۔














