3اور4نومبر کو موسم خشک رہنے کے بعد5 بارشیں ہوں گے:سونم لوٹس
حالیہ برف باری سے متاثر کسانوں کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیاجائے:ایل جی کی ڈی سیز کو ہدایت
محکمہ موسمیات نے اپنی تازہ پیش گوئی میں کہا کہ وادی کشمیر میں آگے24گھنٹوں کے دوران میدانی و بالائی علاقوں میں بارشوں اور ہلکی برف باری کا امکان ہے جبکہ اس دوران معمول سے ہٹ کر سردی میں بھی اضافہ ہوگا ۔محکمہ کے ڈائر ایکٹر سونم لوٹس نے بتایا 3اور4نومبر کو موسم خشک رہنے کے بعدپھر بارشیں ہوں گے۔اس دوران حالیہ برف باری اور بارشوں سے متاثر کسانوں کو ایل جی جموںو کشمیر منوج سنہا نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ تمام متاثرہ کسانوں کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جائے پیر کی صبح سے وادی کشمیر میں آسمان ابر آلود رہا ہے جس دوران بعد دو پہر سے ٹھنڈ میں اضافہ ہوا ہے ۔جس کی وجہ سے لوگوں نے پھرایک بار گرم ملبوسات استعمال کرنا شروع کئے ہیں ۔ ادھر محکمہ موسمیات کے ڈائر ایکٹر سونم لوٹس نے کشمیر نیوز سروس کو بتایاپیر کو وادی میں موسم ابر آلود رہا ہے جبکہ پیر اور منگل کی درمیانی رات کو یہاں وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے امکانات ہیں ۔انہوں نے بتایا یہ برف باری اور بارشیں گزشتہ دنوں کے بارشوں اور برف باری کی طرح نہیں ہوں گے ۔انہوں نے کہا یہ ہلکی بارشیں ہوں گے ۔ انہوں نے بتایا3اور4نومبر کو موسم خشک رہنے کے بعد5نومبر کو پھر بارشیں ہوں گے جو بھی ہلکی ہوں گے ۔انہوں نے کہا لوگوں کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔