Daily Aftab
25 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

بی جے پی کے ہیڈکوارٹر تک مارچ نکالنے کی کوشش

by Online Desk
20 مئی 2024
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

عام آدمی پارٹی نریندر مودی کیلئے چیلنج بن سکتی ہے ، اسلئے وہ اے اے پی کو ختم کرنا چاہتے ہیں: کجریوال
نئی دہلی// عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ان کی پارٹی وزیر اعظم نریندر مودی کے لیے چیلنج بن سکتی ہے ، اس لیے وہ اے اے پی کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ مسٹر کیجریوال نے پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں کے ساتھ اتوار کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ہیڈکوارٹر تک مارچ نکالنے کی کوشش کی، لیکن پولیس کے سخت حفاظتی انتظامات کی وجہ سے وہ ‘اے اے پی’ ہیڈکوارٹر سے آگے نہیں بڑھ سکے ۔ انہوں نے مارچ نکالنے سے پہلے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر مودی اور بی جے پی نے عام آدمی پارٹی کو کچلنے کے لئے ‘آپریشن جھاڑو’ شروع کیا ہے ۔ انہوں نے کہا، "عام آدمی پارٹی بہت تیزی سے ترقی کر رہی ہے ۔ ہمارے کام کا ملک بھر میں چرچا ہو رہا ہے ۔ اے اے پی مستقبل میں بی جے پی کو چیلنج کرے گی، اس لیے یہ ہم لوگوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا، "عام آدمی پارٹی صرف ایک پارٹی نہیں ہے بلکہ ایک نظریہ ہے ۔ ہم نے دہلی اور پنجاب میں ایسا کام کیا ہے جو 75 برسوں میں نہیں ہوا تھا۔ ہم نے عام آدمی کے خواب پورے کیے ہیں۔ سرکاری اسکول اور اسپتالوں کو بہتربنادیا۔ ہم نے بجلی اور پانی مفت کر دیا اور اب خواتین کو ہر ماہ 1000 روپے دینے جا رہے ہیں۔ یہی بات وزیر اعظم اور بی جے پی سے دیکھی نہیں گئی اور ہمارے لیڈروں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا، “ایک کیجریوال کو گرفتار کریں گے تو ہندوستان کے بطن سے ایک ہزار کیجریوال پیدا ہوں گے ۔ میں پورے ملک میں جاتا ہوں، جہاں لوگ کہتے ہیں کہ آپ نے دہلی اور پنجاب کے اسکولوں کو بہترین بنادیا ہے ۔ آپ نے بجلی اور پانی کا اچھا انتظام کردیا ہے ۔ ہماری پارٹی ایک آئیڈیا بن چکی ہے اور آپ ہمارے لیڈروں کو گرفتار کر سکتے ہیں لیکن نظریے کو قید نہیں کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب سے ہم حکومت میں آئے ہیں، بی جے پی والے ہم پر گھپلے کا الزام لگا رہے ہیں۔ شراب گھوٹالے کا الزام لگادیا۔ اب عوام ان سے پوچھ رہے ہیں کہ اگر کوئی گھپلہ ہوا ہے تو پیسہ کہاں ہے ؟ بی جے پی کے لوگ خود سپریم کورٹ میں کہتے ہیں کہ ابھی تک کوئی پیسہ نہیں ملا۔ اس کا مطلب ہے کہ ہمارے لیڈروں کو جعلی کیس بنا کر گرفتار کیا گیا ہے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
ایرانی صدر کے اعزاز میں 21 مئی کو پورے ہندوستان میں ایک روزہ سوگ کا اعلان

ایرانی صدر کے اعزاز میں 21 مئی کو پورے ہندوستان میں ایک روزہ سوگ کا اعلان

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

بزدل لوگ پنجاب کا امن وامان خراب کرنا چاہتے ہیں: کجریوال
تازہ ترین خبریں

بی جے پی کے ہیڈکوارٹر تک مارچ نکالنے کی کوشش

20 مئی 2024
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
(ہاوسنگ فار آل سکیم کی عمل آوری میں تاخیر کیوں؟)
ادارتی

(فضائی آلودگی پھیلانے سے اجتناب لازمی)

14 اپریل 2022
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(جنگلوں کا صفایا اور ماحول کی کثافت)

01 دسمبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d