ووٹنگ میں کثرت سے لوگوں کی شراکت جمہوریت کو مضبوطی پیدا کرتی ہے :گانگریس
نئی دہلی/آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ نے "زیادہ ووٹنگ – مضبوط جمہوریت کی جان” پر ایک آن لائن ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس میں بڑی تعداد میں کانگریس کارکنوں سمیت دیگر لوگوں نے شرکت کی۔ مقررین میں خصوصی طور پر بی۔ ڈی نقوی ریٹائرڈ جج، پرشانت ٹنڈن (سینئر صحافی)، جناب عامر ادریسی (چیئرمین، اے ایم پی) اور جناب ضیغم مرتضیٰ (صحافی اور مصنف) مدعو تھے ۔اس موضوع کے متعلق موجودہ مقررین نے ہندوستانی تناظر میں اپنے تجربات و شواہدات شیئر کیے ، اور تمام شرکاءکو ووٹنگ فیصد بڑھانے کی تکنیکی اور عملی ذرائع و حال سے آگاہ کیا۔ مقررین نے ملک کی موجودہ صورتحال میں رائے دہندگان کی بیداری اور انتخابی عمل میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈپارٹمنٹ کی اس مہم کی ستائش کی۔ انتخابی مہم کے دوران پارٹی لیڈروں اور کارکنوں کو اس ورکشاپ سے اسٹریٹجک فوائد حاصل ہونے کا قوی امکان ہے جس کا فائدہ انتخابات میں انڈیا الائنس کے امیدواروں کو ہونے والا ہے ۔ ورکشاپ کے کوآرڈینیٹر شبلی منظور نے بھی اس پس منظر میں اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں جمہوریت کو بچانے کی جنگ میں عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت زیادہ ضروری ہے ۔ لہذا، اقلیتی سیل کے قومی چیئرمین، راجیہ سبھا رکن عمران پرتاپ گڑھی کی منظوری کے بعد، اس پروگرام کا خاکہ تیار کیا گیا اور اسے نافذ کیا گیا، جس کی کامیاب صورت آج ہم سبھی کے سامنے نظر آرہی ہے ۔ اور اسی طریقے سے ہم سبھی لوگوں ہندوستانی جمہوریت کی بقا کے لیے کام کرتے رہیں گے ۔