لبیک اللہم لبیک لبیک لا شریک لک لبیک ان الحمد والنعمہ لک والملک لا شریک لک
رواں برس 7ہزار سے زائد عازمین وادی کشمیر سے فریض حج اداکررہے ہیں ۔ عازمین کو ہر ممکن سہولیت دستیاب ۔ شجاعت قریشی
سرینگر/09 مئی/اسلام کے پانچویں فریضہ حج کو انجام دینے کےلئے وادی کشمیر سے 642عازمین پر مشتمل دو پروازوں میں پہلا قافلہ لبیک اللہم لبیک لبیک لا شریک لک لبیک ان الحمد والنعمہ لک والملک لا شریک لک، کی فلک شگاف صداﺅں کے ساتھ سرینگر کے ایئرپورٹ سے حج بیت اللہ کےلئے جمعرات کو روانہ ہوئے۔اس بیچ سرینگر کے حج ہاوس سے ائر پورٹ کی طرف روانگی کے دوران وہاں رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے اور عازمین نعرے تکبیر کے ساتھ گاڑیوں میں سوار ہوکر ائر پورٹ کی طر ف روانہ ہوئے ۔ دھر جموں کشمیر حج کمیٹی کے ایگزکیٹیو آفیسر ڈاکٹر شجاعت قریشی نے کہا کہ پہلے قافلے میں کل 642 عازمین سرینگر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سفر محمود پر روانہ ہوئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایک ہوائی جہاز میں 322 حجاج کرام سفر پر روانہ ہوئے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سال جموں و کشمیر کے کل 7008 عازمین حج مقدس سفر پر جائیں گے۔ وائس آف انڈیا کے مطابق حج 2024کے سلسلے میں وادی کشمیر سے جمعرات کو دو پروازوں میں 642عازمین پر مشتمل پہلا قافلہ مقدس سفر پر رروانہ ہوئے ۔ اس بیچ جب سرینگر کے حج ہاوس میں عازمین جمع ہونے کے بعد سرینگر ائر پورٹ کی طرف روانہ ہوائے تو وہاں جذباتی اور رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے ۔ عازمین فلک شگاف نعرے تکبیر کے ساتھ گاڑیوں میں سوار ہوئے اور لبیک اللہم لبیک لبیک لا شریک لک لبیک ان الحمد والنعمہ لک والملک لا شریک لک کا ورد چلتے ہوئے روانہ ہوئے ۔ اس سال وادی کشمیر سے کل 7004عازمین فریضہ حج انجام دے رہے ہیں جن میں 37بغیر محرم کی خواتین بھی سفر محمود پر روانہ ہوں گی ۔ اس سلسلے میں جموں و کشمیر حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر شجاعت قریشی نے کمیٹی کی جانب سے عازمین کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے تجربے کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے عازمین کے لیے مقدس سفر میں سہولت فراہم کرنے کے لیے جامع انتظامات کی توثیق کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس سال مجموعی طور پر 7008 عازمین حج کا سفر کریں گے جن میں سے تقریباً 6800 سری نگر سے سفر محمود پر جارہے ہیں۔اور 500 سے زیادہ دہلی کے ہوائی اڈے کے ذریعے جدہ کی طرف روانہ ہوں گے ۔ انہوںنے بتایا کہ6,852 عازمین سری نگر سے روانہ ہوں گے، جن میں لداخ کے لوگ بھی شامل ہیں جب کہ 541 عازمین دوسرے ہوائی اڈوں سے روانہ ہوں گے، بنیادی طور پر دہلی کے ہوائی اڈے سے قریب پانچ سو عازمین جارے ہیں ۔ جموں و کشمیر سے عازمین حج کی روانگی جمعرات 09 مئی سے شروع ہوئی اور پہلے قافلے میں 642عازمین شامل تھے جو دو جہازوں میں سوار ہوئے اور ایک جہاں میں قریب 322عازمین سفر پر نکلے ۔ ڈاکٹر قریشی نے کہا کہ عازمین حج کی سہولت کے لیے ڈاکٹر قریشی نے کہا کہ صحت، سیکیورٹی اور ایمرجنسی سروسز سمیت مختلف محکموں میں باہمی تعاون سے کوششیں جاری رہیں گی اور عازمین کو ان کے لیے ضروری معلومات اور رہنمائی سے آراستہ کرنے کے لیے دو مرتبہ تربیتی سیشنز بھی منعقد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال حج کا آغاز مدینہ کے دورے کے ساتھ ہوگا، جس میں تمام حجاج کو مرکزیہ میں جگہ دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ منا میں مزید بہتری لائی گئی ہے، اب خیمے سٹریٹجک طور پر زون 2، 3 اور 4 میں رکھے گئے ہیں، جو مجموعی طور پر عازمین کےلئے راحت کا باعث بنے گا۔ دریں اثناءادھر جموں کشمیر حج کمیٹی کے ایگزکیٹیو آفیسر ڈاکٹر شجاعت قریشی نے کہا کہ پہلے قافلے میں کل 642 عازمین سرینگر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سفر محمود پر روانہ ہوئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دو پروازوں میں کل 642 حجاج کرام آج سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوں گے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سال جموں و کشمیر کے کل 7008 عازمین حج مقدس سفر پر جائیں گے