لینڈ سلائیڈنگ سے 3 افراد ڈوب گئے، 2 کی موت کا خدشہ
سرینگر/30اپریل/وی او آئی//رام بن اور بانہال میں مٹی کے تودے گرآنے اور پانی میں ڈوب جانے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ ایک ان میں سے ایک خاتون کی لاش ابھی تک پانی سے نہیں نکالی جاسکی ۔وائس آف انڈیاکے مطابق رام بن اور بانہال کے درمیان متعدد مٹی کے تودے گرنے سے تین افراد کی موت ہوگئی، اور دو الگ الگ واقعات میںیہ ہلاکتیں ہوئیں ہیں حکام نے بتایا کہ محمد شفیع (65) اور ممیرہ بانو (17) پیر کے روز ریاسی میں دیول اور ڈنگہ ندیوں کو عبور کرتے ہوئے حادثاتی طور پر تیز بہنے والے پانی میں گر گئے۔انہوں نے بتایا کہ شفیع کی لاش دریا سے نکال لی گئی ہے، اور بانو کی لاش کو تلاش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو ریاسی کے مہورے میں شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آئی تھی۔دریں اثنا، ایک اور شخص، کے کے شرما، جموں کے گڈی گڑھ میں ندی کو عبور کرتے ہوئے ڈوب گیا۔ حکام نے بتایا کہ ریاستی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس اور مقامی رضاکار اس کی لاش کی تلاش کر رہے ہیں۔ڈوڈہ ضلع میں، فردوس احمد (13) جو کہ ملن ڈیسا کے رہنے والے تھے، کی لاش منگل کی صبح کنڈ نالہ سے نکالی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ندی پار کر رہا تھا جب وہ دریا کے تیز دھارے میں بہہ گیا۔عہدیداروں نے بتایا کہ ایک اور واقعہ میںکرول کے رہنے والے یعقود میر (13) کی لاش رامبن ضلع کے کرول علاقے میں ایک پہاڑی سے لڑھکتے ہوئے پتھر سے ٹکرانے کے بعد دریا سے نکالی گئی۔گزشتہ دو دنوں سے جموں و کشمیر کے وسیع حصوں میں موسلا دھار بارش ہوئی، جس سے کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور آبی ذخائر کی سطح بلند ہوئی۔ اس سے قبل کشتواڑ اور رامبن اضلاع میں کم از کم دو درجن رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا تھا۔انہوں نے بتایا کہ پونچھ ضلع میں، چار اسکولی بچوں اور دو خواتین کو مقامی لوگوں نے بچایا جب وہ پیر کی شام مینڈھر علاقے کے کلر موڈا اوڈا گاو ¿ں میں ایک ندی کو عبور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے سیلاب کی وجہ سے پھنسے ہوئے تھے۔منگل کو موسمی حالات میں بہتری کے ساتھ، حکام نے کہا کہ جموں سری نگر قومی شاہراہ پر بحالی کا کام تیز کر دیا گیا ہے۔ تاہم ہائی وے بدستور بند ہے۔270 کلومیٹر طویل شاہراہ پر، کشمیر کو باقی ملک سے جوڑنے والی واحد ہمہ موسمی سڑک، جموں اور سری نگر کے دونوں جڑواں دارالحکومتوں سے سڑک کے تودے گرنے، مٹی کے تودے گرنے اور پتھروں کے گرنے کے بعد سے کئی مقامات پر ہائی وے کو بند کر دیا گیا۔