ADVERTISEMENT
جگدل پور/ چھتیس گڑھ کے ضلع بستر میں آج صبح انتخابی ڈیوٹی سے سی آر پی ایف کے جوانوں کو لے کر واپس لوٹنے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں 10 افراد زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق ان میں سے تین فوجیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ فوجیوں سے بھری بس ڈلملی کے نزدیک حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس حادثے میں 10 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ تین کی حالت تشویشناک ہے ۔ زخمی فوجیوں کو علاج کے لیے دیمرپال میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے ۔
ADVERTISEMENT