Daily Aftab
21 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

گنڈ بل بٹوارہ سانحہ کا دوسرا دن ،دومعصوم بچوں سمیت تین افراد ہنوز لاپتہ

by Online Desk
17 اپریل 2024
A A
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

اینڈ ڈی آر ایف، پولیس اور رضاکاروں کی جانب سے تلاش جاری ، علاقہ میں ہر سو آہو بقاءکی صدائیں
سرینگر/سرینگر کے بٹوارہ گنڈبل علاقے میں منگل کے روز پیش آئے حادثے میں لاپتہ ہوئے افراد کو ڈھونڈنے کےلئے بدھ کو صبح ہی سے آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا تاہم 2معصوم بچوں سمیت تین افراد کی لاشیں ابھی بازیاب نہیں ہوئی ہیں۔ اس بیچ علاقہ میں آہ و بقا ءکا عالم ہے اور جگر سوز صدائیں فضاءمیں گونج رہی ہیں۔ وائس آف انڈیا کے مطابق دریائے جہلم سے باپ بیٹے سمیت تین افراد کی لاشیں نکالنے کے لیے سرچ آپریشن بدھ کی صبح دوبارہ شروع ہوا۔منگل کو گنڈ بل بٹوارہ میں دریائے جہلم میں تقریباً 19 افراد کو لے جانے والی کشتی ڈوبنے کے بعد شروع ہونے والا ریسکیو آپریشن کل دیر رات اندھیرے کی وجہ سے روک دیا گیاتھا جس کو آج دوبارہ شروع کیا گیا ۔ اس سانحے میں چھ افراد ڈوب کر ہلاک اور دس افراد زندہ بچ گئے۔ تاہم مقامی لوگوں کے مطابق تین افراد ابھی تک لاپتہ ہیں اور ان کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔لاشوں کو نکالنے کے لیے ایس ڈی آر ایف، این ڈی آر ایف، پولیس، فوج کے علاوہ دیگر افراد کی ٹیمیں جو پانی سے لاشوں کو نکالنے میں مہارت رکھتی ہیں، اس آپریشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مصروف ہیںذرائع نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن اس وقت دریائے جہلم کے متعدد مقامات پر جاری ہے اور مختلف مقامات کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے تاکہ کشتی الٹنے کے بعد لاپتہ ہونے والے افراد کی لاشیں نکالی جا سکیں۔جن افراد کی لاشیں جہلم سے برآمد ہونا باقی ہیں ان میں ایک شخص شوکت احمد شیخ ولد عبدالغنی اور دو اسکولی بچے -حاذق شوکت ولد شوکت احمد اور فرحان وسیم پرے شامل ہیں – تمام گنڈبل، سری نگر کے رہنے والے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز یعنی منگل کو بٹواہ گنڈہ بل میں منگل کی صبح اُس وقت قیامت صغریٰ بپا ہوئی جب 20افراد پر مشتمل ایک کشتی دریائے جہلم میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں کشتی میں سوار سکولی بچوں سمیت 6افراد کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ تین ہنوز لاپتہ ہے اور پانے میں بہنے والے 10افراد کو بچالیا گیا ہے ۔ واقعے کے فورا بعد ضلع انتظامیہ اور پولیس افسران کے ساتھ ساتھ این ڈی آر ایف کی ٹیموں نے بچاﺅ کارروائیاں شروع کیں۔ عین شاہدین کا کہنا ہے کہ کشتی میں ایک درجن کے قریب طلبا سمیت 19افراد سوار تھے جن میں سے کشتی بان، خاتون سمیت تین افراد کسی طرح دریا کے کنارے پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔عین شاہدین نے بتایا کہ صبح سات بجکر 30منٹ پر گنڈ بل کے مقام پر ایک کشتی جس میں ایک درجن کے قریب طلبا ،مزدور اور دیگر افراد شامل تھے اچانک پانی میں الٹ گئی جس کی وجہ سے کشتی میں سوار سبھی افراد ڈوب گئے۔انہوں نے بتایا کہ کشتی بان، خاتون سمیت تین افراد کسی طرح دریائے جہلم کے کنارے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے تاہم کشتی میں سوار دیگر افراد کو پانی کے تیز بہاو نے بہا کر لیا۔عین شاہدین نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ کشتی میں لگ بھگ 20سے 25افراد سوار تھے جن میں 8سے 12طلبا، مزدور اور خواتین بھی شامل ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صبح ساڑھے سات بجے واقع پیش آنے کے باوجود بھی ضلعی انتظامیہ سے وابستہ آفیسران اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں دس بجے جائے موقع پر پہنچے۔سٹی رپورٹر نے بتایا کہ پانی میں غرقآب ہوئے سات افراد کو فوری طورپر صدر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے دو بھائیوں سمیت چھ کو مردہ قرار دیا۔انہوں نے بتایا کہ گیارہ بجے کے قریب دو بھائیوں کی لاشیں آبائی علاقے پہنچائی گئی تاہم ان کی ماں بھی پانی میں غرقآب ہوئی اور ابھی تک اس کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ادھر متوفین کی شناخت شبیر احمد بھٹ ولد بشیر احمد بٹ سکنہ گنڈ بل، رضیہ ولد غلام محمد گوجری سکنہ گنڈ بل، گلزار احمد ڈار ولد محمد جمال ڈار سکنہ گنڈ بل، فردوسہ دختر فیاض احمد ملک ساکن گنڈ بل، تنویر فیاض ولد فیاض ملک ساکنہ شیو پورہ، مدثر فیاض ولد فیاض ملک سکنہ شیو پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔جبکہ مسرت بیگم ولد وسیم احمد پارے سکنہ گنڈ بل، ارشادہ بلال ولد بلال احمد زرگر سکنگ گنڈبل ، غلام نبی خان سکنہ برین نشاط ح گنڈبل، معراج الدین ڈار ولد عبد الخالق سکنہ گنڈیل، نور محمد عرف بند ولد عبد الخالق سکنہ گنڈ بل، عائشہ دختر بلال احمد زرگر سکنہ گنڈ بل، انشاء بلال دختر بلال احمد زرگر ، حمر یادختر شبیر احمد شیخ سکنہ گند بل، محمد رفیق بھٹ ولد محمد یوسف بھٹ سکنہ گنڈیل اور مشتاق احمد شیخ صلوح قادر سکنہ گنڈیل کو بچالیا گیا ہے۔ فرحان و سیم پرے ولد ار تیاز بھٹ سکنہ گنڈ بل، حاذق شوکت ولد شوکت احمد سکنہ گنڈ بل اور شوکت احمد شیخ ولدعبد الغنی سکنہ گنڈ بل ہنوز لاپتہ ہیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سانحہ کے بعد مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ متعلقہ محکمہ کی غفلت اور لا پرواہی کے نتیجے میں انسانی جانی ضائع ہوئیں ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ پندرہ برس قبل علاقے میں فٹ برج پر کام شروع کیا گیا جو آج تک مکمل نہ ہو سکا۔ انہوں نے بتایا کہ پل کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی خاطر اعلیٰ حکام کے پاس بھی گئے لیکن لوگوں کی آواز صدا بہ صحر الثابت ہوئی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ گنڈ تل میں فٹ برج کی تعمیر کی خاطر سابقہ حکومت نے 15 سال قبل تعمیر کا کام ہاتھ میں لیا گیا لیکن آج تک پل کا کام مکمل ہی نہیں ہو پایا۔ انہوں نے کہا کہ پل کی تعمیر کا کام ادھورا چھوڑا گیا ہے جس وجہ سے مقامی لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے ہی شیو پورہ اور بنوار و جانا پڑتا ہے جبکہ آرمی اسکول میں زیر تعلیم بچے بھی کشتیوں کے ذریعے ہی سونہ دار جاتے ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا غریبوں کی کوئی نہیں سنتا گزشتہ پندرہ برسوں سے فٹ برج کا کام مکمل نہیں ہو پایا، جب الیکشن قریب آتے ہیں تو لوگوں سے دعوئے اور وعدئے کئے جاتے ہیں لیکن لوگوں کی اس دیر یا نہ مانگ کو پورا کرنے میں ہمیشہ لیت و لعل کا مظاہرہ کیا گیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ انتظامیہ پل کی تعمیر کا کام پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
پی ڈی پی اور این سی فرضی انکاونٹروں کےلئے ذمہ دارامت شاہ کے بیان پر محبوبہ مفتی نے کیا برہمی اظہار

پی ڈی پی اور این سی فرضی انکاونٹروں کےلئے ذمہ دارامت شاہ کے بیان پر محبوبہ مفتی نے کیا برہمی اظہار

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(گنڈ بل بٹہ وارہ کا دلخراش سانحہ عظیم)
تازہ ترین خبریں

گنڈ بل بٹوارہ سانحہ کا دوسرا دن ،دومعصوم بچوں سمیت تین افراد ہنوز لاپتہ

17 اپریل 2024
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(ماحولیاتی آلودگی اور ہماری ذمہ داریاں)

15 نومبر 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(ملین لوگ ذیابطیس میں مبتلا)

28 دسمبر 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d