پنجی(یو این آئی) مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی نے سنیچر کو مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اچھے دن جھوٹ کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں ہیں۔محترمہ ممتا بنرجی نے یہاں ایک تقریب میں کہاکہ پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں سب سے اونچی سطح پر ہیں۔ برآمد میں کمی آئی ہے ۔بے روزگاری بھی اپنے عروج پر ہے ۔ بی جے پی کا اچھے دن کا نعرہ محض ایک جھوٹ ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت کو کسانوں کی بھی کوئی فکر نہیں ہے ، جو کئی مہینوں سے احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں۔وزیراعلی نے یہ بھی الزام لگایا کہ کورونا ٹیکہ کار پر مودی حکومت کے اعدادو شمار فرضی ہیں۔ اب تک صرف 29فیصد لوگوں کی ہی ٹیکہ کاری ہوسکی ہے ۔ محترمہ بنرجی نے کہاکہ وزیراعظم راحت فنڈ پر بھی کچھ واضح نہیں ہے۔