بڈگام کے بعد اب وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے فتح پورہ کوجر علاقے میں مقامی لوگوں نے ایک تیندوے کو دیکھنے کے بعد محکمہ جنگلی حیات کی طرف سے بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے۔اس دوران تیندوے کے ابتدائی حملے میں محکمہ وائلڈ لائف کے تین ملازم اور دو خواتین بھی تیندوے کے حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔جسکے دوران سبھی زخموں کو فوری طور اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے علاقے میں ایک چیتے کو گھومتے ہوئے دیکھا اور متعلقہ محکمے کو اطلاع دی، جس کے بعد تیندوے کو پکڑنے کےلۓ بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ تیندوے کو پکڑنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں، ساتھ ہی ساتھ مکینوں کی حفاظت کو بھی مدنظر رکھا جا رہا ہے۔
دریں اثنا محکمہ وائلڈ لائف نے مقامی لوگوں پر زور دیا کہ وہ گھر کے اندر رہیں اور غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں۔ فی الحال علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول ہے۔جس کے بعد علاقے میں وائلڈ لائف کی ٹیم کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر پولیس کےسپیشل آپریشن گروپ کے دستے کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔تاکہ لوگوں کو فی الحال گھروں سے باہر آنے کےلۓ ان پر روک لگائی جائے تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔آخری اطلاع ملنے پر محکمہ وائلڈ لائف کی انتھک کوششوں کی وجہ سے تیندوے کو پکڑ لیا گیا ہے۔
غور طلب ہے کہ اسے پہلے بڈگام ضلع میں پچھلے بیس دنوں کے دوران دو چھوٹی بچیاں تیندوے کا شکار بن بیٹھی ہیں, جس کے بعد بڈگام میں آدم خور تیندوے کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔