انٹرنیٹ رابطے کے نفاذ کے لیے تکنیکی جائزہ کمیٹی کو منظوری
سرینگر////حکومت نے جموں و کشمیر میں جرم و مجرمانہ ٹریکنگ روابطہ نظام (سی سی ٹی این ایس) پروجیکٹ کے لیے انٹرنیٹ رابطے کے نفاذ کے لیے تکنیکی جائزہ کمیٹی کو تشکیل دیا ہے۔وائس آف انڈیا کے مطابق محکمہ خزانہ نے مرکزی زیر انتظام خطہ میں جرم و مجرمانہ ٹریکنگ روابط نظام کے نفاذ کیلئے جموں کشمیر میں4رکنی فنی جائزہ کمیٹی کو منظوری دی۔جرم و مجرمانہ ٹریکنگ روابط نظام پروجیکٹ، سال 2009 میں شروع ہوا۔ اس کا مقصد تمام پولیس اسٹیشنوں کو ایک مشترکہ ایپلی کیشن سافٹ ویئر کے تحت آپس میں جوڑنا تھا تاکہ تفتیش، اعداد شمار،احاطہ،، تحقیق، پالیسی سازی اور شکایات کی رپورٹنگ اور ٹریکنگ کے طور پر، پولیس کے ذریعہ شہری خدمات فراہم کی جا سکیں۔