بھارتی فضائی کی جانب سے ہنگامی رن وے پر کامیاب ٹرائل کیا گیا
سرینگر/منگل کو بجبہاڑہ میں بھارتیہ فضائیہ کے چنوک ہیلی کاپٹر نے سرینگر جموں کشمیر شاہراہ پر بنائی گئی ہنگامی رن وے پر کامیابی آزمائشی مشقیں انجام دیں۔ یہ مشقیں سخت سیکورٹی حصار میں انجام دی گئیں جبکہ صبح صادق سے قبل ہونے والی ٹرائل کا معائینہ کرنے کےلئے فضائی اور فوج کے اعلیٰ افسران بھی وہاں پر موجود تھے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق منگل کی صبح وادی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے بیج بہاڑہ میں فضائیہ کے طیاروں کی گرج سے بھر گیا۔ یہاں فضائیہ نے جموں سری نگر قومی شاہراہ پر بنائے گئے 3.5 کلومیٹر طویل ایمرجنسی رن وے پر کامیاب آزمائشیں کیں۔ اس دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ ہائی وے پر ٹریفک کا رخ بھی موڑ دیا گیاتھا ۔ وائس آ ف انڈیا کے مطابق بیجبہاڑہ میں چنوک ہیلی کاپٹر کی آواز نے لوگوں کو نیند سے جگا دیا۔ ذرائع کے مطابق ہائی وے پر بنائی گئی ہنگامی ہوائی پٹی پر تین درجوں کا حفاظتی حصار بنایا گیا تھا۔چنوک ہیلی کاپٹر ہندوستانی فضائیہ کے ذریعہ چلایا جانے والا ایک ورسٹائل ہیوی لفٹ طیارہ ہے جو مختلف فوجی کارروائیوں بشمول ٹروپس کی نقل و حمل، آفات میں راحت اور لاجسٹک سپورٹ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔یہ فضائی پٹی 2020 میں 119 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی تھی۔ اس پٹی کو اسٹریٹجک مقاصد کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات کے دوران بچاو¿ اور امدادی کارروائیوں کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔