اپنی تیسری بار سرکار بناکر ملک کو تیسری معیشت بنایا جائے گا۔ وزیر اعظم
اب ملک بدعنوان سیاست دانوں اور کرپٹ افسران کو برداشت نہیں کرے گا
سرینگر/وزیر اعظم نے ایک بار پھر یہ عزم دوہرایاکہ اپنی تیسری مدت میں بھارت کو دنیاکی سب سے بڑی تیسری معیشت بناﺅں گا ۔ انہوںنے بتایا کہ گزشتہ دس برسوں میں ملک کی ترقی حزب اختلاف کی جماعتوںکو ہضم نہیں ہوتی ہے اس لئے وہ مود کے خلاف محاذ کھولے بیٹھے ہیں ۔انہوںنے بتایا کہ بی جے پی تیسری بار سرکار بناتے ہی تمام کرپٹ افسران ، سیاست داروں کو جیل بھیجے گی اور ملک کو کرپشن سے نجات دلایا جائے گا۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ ہم نے 2کروڑ سے زائد خواتین کو چولہے سے آزادی دلائی اور ان کو مفت گیس کنکشن فراہم کئے ۔ ملک کے ہر گھر کو نل پہنچنانے وعدہ ہم نے پورا کیا ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس ملک کو عدم استحکام اور انارکی کی طرف لے جانا چاہتی ہے۔ 60 سال ملک پر حکومت کرنے والے 10 سال اقتدار سے باہر ہوتے ہی ملک کو آگ لگانے کی باتیں کر رہے ہیں۔وائس آف انڈیا کے مطابق اتراکھنڈ میں 19 اپریل کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کی مہم کا آغاز کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے رودر پور میں ‘وجے شنکھ ناد’ ریلی سے خطاب کیا۔