دوطرفہ، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا
نئی دلی/ مرکزی وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے آجامریکی وزیر دفاع مسٹر لائیڈ آسٹن کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی۔ دونوں وزراء نے دو طرفہ، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کے مختلف امور پر مختصراً تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے حالیہ دو طرفہ واقعات کا جائزہ لیا جیسے فروری 2024 میں نئی دہلی میں منعقد ہونے والی انڈس ۔ ایکس چوٹی کانفرنس، اور دو طرفہ سہ فریقی مشق ‘ٹائیگر ٹرائمف’ جو کہ 18 مارچ 2024 کو ہندوستان میں بھی شروع ہوئی ہے۔امریکی وزیر دفاع نے بحر ہند کے علاقے میں قزاقی کے خلاف کارروائیوں میں ہندوستانی بحریہ کی طرف سے ادا کئے جانے والے اہم کردار کو سراہا۔ دونوں وزراء نے ہندوستان۔امریکہ دفاعی تعاون کے روڈ میپ کو لاگو کرنے کے طریقوں اور ذرائع پر تبادلہ خیال کیا جو گزشتہ سال مکمل ہوا تھا۔ دیگر دفاعی صنعتی تعاون کے امور جیسے کہ ہندوستانی شپ یارڈز میں امریکی بحریہ کے جہازوں کی مرمت پر بھی مختصراً تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں وزراء کی آخری ملاقات نومبر 2023 میں نئی دہلی میں ہندوستان-امریکہ وزارتی 2+2 ڈائیلاگ کے دوران ہوئی تھی۔