Daily Aftab
20 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

رام بن میں سڑک حادثہ ، دو افراد لقمہ اجل، کپوارہ میں یوپی کا شہری زندہ جل کر ہلاک 

by Online Desk
05 مارچ 2024
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

وادی کشمیر میں گزشتہ تین دنوں میں مختلف حادثات میں 2درجن کے قریب انسانی جانیں تلف 

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

ADVERTISEMENT

سرینگر/05مارچ//رام بند میں منگل کے روز ایک اور سڑک حادثے میں دو افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں ۔ ادھر سرحدی ضلع کپوارہ میں ایک غیر مقامی شخص زند ہ جل کر ہلاک ہوا ہے ۔ اس طرح سے گزشتہ تین دنوں میں وادی کشمیر میں 2درجن سے زائد افراد کی موت واقع ہوئی ہے ۔ وائس آف انڈیاکے مطابق وادی کشمیر میں مختلف وارداتوں میں انسانی جانیںتلف ہونے کاسلسلہ برابر جاری ہے اور منگل کے مزید تین جانیں چلی گئیں جن میں رام بن میں ایک حادثے میں دو افراد کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ سرحدی ضلع کپوارہ میں ایک غیر مقامی شہری لقمہ اجل بن گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ رام بن، ایک گاڑی ٹاٹا سومو زیر رجسٹریشن نمبر JK 14 9874 (ٹیکسی کیب) صبحNH-44 پر بیٹری چشمہ رامبن کے قریب تقریباً 150 میٹر گہری کھائی میں گر گئی۔جس دوران ایس ایچ او پی ایس رام بن، سول کیو آر ٹی اور یو ٹی ڈی آر ایف جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔مذکورہ گاڑی میں سفر کرنے والے دو افراد نے واپسی کی اور ڈی ایچ رام بن منتقل کیا جہاں میڈیکل افسران نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔مہلوکین کی شناخت 25سالہ حکم الدین ولد عبدالرحمان اور طارق احمد ولد عبدالرشید جس کی عمر 32سال کے قریب ہے کے بطور ہوئی ہے ۔ یہ گاڑی سنگلدان رام بن سے کشمیر آرہی تھی اور ڈرائیور نے اسے قابو کھودیا جس کی وجہ سے گاڑی گہری کھائی میں جاگری اور دو افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ اس سلسلے میں پی ایس رام بن میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 48/224 درج کیا گیا ہے۔دریں اثنا ءسرحدی ضلع کپوارہ میں ایک غیر مقامی شخص اُس وقت ہلاک ہوا جب چار اور پانچ مارچ کی درمانی رات کوشاپنگ کمپلیکس میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے فیروز نامی شخص جو کہ اُتر دیش کا رہنے والا ہے زندہ جل کر لقمہ اجل بن گیا ہے ۔ مہلوک اس کمپلیکس میں امبارڈری کا کام کرتا تھا۔ پولیس نے اس ضمن میں رپورٹ درج کرلی ہے ۔ ادھر گزشتہ روز جموں کشمیر میں پانچ افراد مختلف وارداتوںمیں ہلاک ہوئے ۔جموں ڈویڑن کے رامبن ضلع میں پیر کو ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا۔جس کے باعث چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عبدالواحد بالی، عنایت اللہ، محمد ایوب بالی اور ڈرائیور سجاد احمد کے نام سے ہوئی ہے جو تمام پوگل کے رہائشی ہیں۔دریں اثناءسرینگر کے اندرانگر علاقے میں سوموار کے روز محکمہ ایگریکلچر کا ملازم رنبیر سنگ ولد دیش راج سنگھ ساکن جموں کو پارکنگ ایریا میں مردہ پایا گیا ۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر معاملے کی چھان بین شروع کردی ۔ جبکہ گزشتہ روز یعنی سوموار کے روز ہی راجوری ضلع میں پیر کے روز لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ اس کا سروس ہتھیار حادثاتی طور پر چل جانے سے ایک فوجی جوان کی گولی لگنے سے موت ہو گئی۔ذرائع نے بتایا کہ لانس نائیک بلویر سنگھ، جو اینٹی انفلٹریشن رکاوٹ نظام (AIOS) کے قریب تعینات تھے، کو ایک گولی لگی جو نوشہرہ سیکٹر میں غلطی سے ان کی سروس رائفل سے چلی گئی۔ ادھر اتوار اور ہفتہ کے روز وادی کشمیر اور جموں ڈویژن میں مختلف حادثات میں 13افراد کی جانیں چلی گئیں ۔ ہفتہ کے روز شدید بارشوں کی وجہ سے ریاسی میں ایک کچا مکان ڈہہ گیا جس کے نتیجے میں مکان کے ملبہ کے نیچے ماں اپنے تین نو نہالوں سمیت دب کر لقمہ اجل بن گئی ۔ جن میں ایک تین ماہ کی شیر خوار بچی بھی شامل تھیں۔ اس بیچ گاﺅں میں ایک اور رہائشی مکان ڈہہ جانے سے عمر رسیدہ جوڑا زخمی ہوگیا جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا ہے ۔ ادھر جموں کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف وارداتوں میں10کے قریب افراد کی موت واقع ہوئی ہے ۔ جبکہ اسی روز شام کو اوڑی میں ایک پل پر کام کررہے تین مزدور دریائے جہلم میں گر کر لقمہ اجل بن گئے تھے ۔ جبکہ سرینگر میں اتوار کے روز ایک دوشیزہ بجلی کرنٹ لگنے سے فوت ہوئی تھی ۔ اس طرح سے تین دنوں میں وادی کشمیر میں قریب 2درجن افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے ۔

Like this:

Like Loading...

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
بڈگام میں مختصر شوٹ آوٹ کے دوران دو مقامی ملی ٹینٹوں کو جاں بحق کرنے کا دعویٰ

بخشی سٹیڈیم کے ارد گرد علاقوں کو تین دائروں والے حفاظتی حصار میں رکھا گیا

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

بجبہاڑہ میں سڑک حادثہ،سکوٹی سوار جاں بحق
تازہ ترین خبریں

رام بن میں سڑک حادثہ ، دو افراد لقمہ اجل، کپوارہ میں یوپی کا شہری زندہ جل کر ہلاک 

05 مارچ 2024
پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی
تازہ ترین خبریں

پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی

07 اکتوبر 2021
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(کشمیر کا ثقافتی ورثہ ہمارا سب سے بڑا اثا ثہ)

15 فروری 2023
(بابائے صحافت خواجہ ثنااللہ بٹ ایک عظیم قلمکار)
تازہ ترین خبریں

(بابائے صحافت خواجہ ثنااللہ بٹ ایک عظیم قلمکار)

24 نومبر 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d