وزیر اعظم نریندر مودی کا جن راستوں سے گزر ہوگا ان کودلہن کی طرف سجایا گیا
بخشی سٹیڈیم جانے والی سڑکوں کے دونوں کناروں پر سینکڑوں بی جے پی کے پرچم لگائے گئے
سرینگر/وزیر اعظم نریندرمودی کے جمعرات کو وادی کے دورہ اور سرینگر میں عوامی ریلی سے خطاب کے پیش نظر ش بخشی اسٹیڈیم کے چاروں طرف تین دائروں والے حفاظتی حصار قائم کیا گیا ہے اور سٹیڈیم کے ارد گرد علاقوں میں ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی بڑھائی گئی ہے جبکہ شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی چیکنگ کو تیز کردیا ہے جبکہ مودی کی ریلی کے مقام سے گزرنے والی گاڑیوں کے بہاو ¿ کو منظم کرنے کے لئے رکاوٹیں کھڑی کی ہیں














