وزیر اعظم نے کشمیر کی ترقی کےلئے خزانوں کے دروازے کھولے ہیں ، لوگ مودی پر اعتماد رکھتے ہیں ۔ رویندر رینہ
سرینگر/04مارچ//بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر رویندر رینہ نے سرینگر میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی بغیر کسی شک کے جموں کشمیر کی پانچوں پارلیمانی نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ بی جے پی کو کسی بھی پارٹی کے ساتھ گٹھ جوڑ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ کشمیریوں نے جو بی جے پی کے تئیں وابستگی دکھائی ہے اس سے صاف ظاہر ہے کہ بی جے پی اب کشمیر کے گھر گھر پہنچ چکی ہے اور ہر شہری وزیر اعظم نریندر مودی کے کاموں سے خوش ہے جس نے کشمیر کی ترقی کےلئے خزانوںکے دروازے کھولے ہیں ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں و کشمیر کے سربراہ رویندر رینا نے سوموار کے زور دے کر کہا کہ کشمیریوں کی محبت، ہمدردی اور حمایت کے ساتھ پارٹی آئندہ پارلیمانی انتخابات میں جیت کر سامنے آئے گی۔ جموں و کشمیر کی تمام پانچ لوک سبھا سیٹوں پر زبردست اکثریت سے کامیابی حاصل کی جائے گی ۔ انہوں نے 7 مارچ کی ریلی کی کھلی دعوت دی اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ریلی میں شرکت کریں اور وزیر اعظم نریندر مودی کا کھلے دل سے استقبال کریں۔یہاں پارٹی دفتر سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی جموں و کشمیر کے سربراہ نے کہا کہ پارٹی آئندہ پارلیمانی انتخابات میں تمام پانچ لوک سبھا سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔ بی جے پی کسی بھی انتخاب کے لیے پوری طرح تیار ہے چاہے وہ پارلیمانی ہو یا اسمبلی۔مجھے یقین ہے کہ کشمیریوں کی محبت، ہمدردی اور حمایت کی وجہ سے بی جے پی نہ صرف جموں کی دو سیٹیں جیتے گی بلکہ کشمیر کی تین سیٹیں بھی جیت لے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی امن اور ترقی کی کوششوں کی وجہ سے ہمیں امید ہے کہ کشمیری آئندہ انتخابات میں بی جے پی کی کوششوں کا کھلے دل سے جواب دیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی اپنے طور پر الیکشن لڑے گی، اور لوگوں کی محبت اور حمایت کی وجہ سے "جیت” جائے گی۔رینا نے زور دے کر کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر کی تمام پانچ سیٹوں پر زبردست اکثریت کے ساتھ کلین سویپ کرے گی














