Daily Aftab
17 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

اوڑی میں تین مزدور کام کے دوران دریاءمیں بہہ گئے 

by Online Desk
03 مارچ 2024
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

شدید بارش کی وجہ سے کچا مکان ڈہہ گیا ، شیر خوار بچی سمیت ماں تین بچوں کے ہمراہ لقمہ اجل 

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

ADVERTISEMENT

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جموں کشمیر میں مختلف وارداتوں میں 10افراد کی موت واقع 

 سرینگر/03مارچ//شدید بارشوں کی وجہ سے ریاسی میں ایک کچا مکان ڈہہ گیا جس کے نتیجے میں مکان کے ملبہ کے نیچے ماں اپنے تین نو نہالوں سمیت دب کر لقمہ اجل بن گئی ۔ جن میں ایک تین ماہ کی شیر خوار بچی بھی شامل تھیں۔ اس بیچ گاﺅں میں ایک اور رہائشی مکان ڈہہ جانے سے عمر رسیدہ جوڑا زخمی ہوگیا جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا ہے ۔ادھر اوڑی میں اتوار کے روز کام کے دوران تین مزدور دریائے جہلم میں ڈوب گئے ۔دریں اثناءجموں کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف وارداتوں میں13کے قریب افراد کی موت واقع ہوئی ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جموں ڈویژن کے ضلع ریاسی کے دیہی علاقے چسانہ میں سنیچر اوراتوار کی درمیانی شب خراب موسم کی وجہ سے ایک کچا مکان منہدم ہوگیا۔ جس کے باعث گھر میں سوئی ہوئی ماں سمیت تین چھوٹی بچیاں دم توڑ گئیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو ماہ کی بچی بھی شامل ہے۔ اسی دوران ایک اور کچا مکان گرنے سے ایک بزرگ جوڑا شدید زخمی ہوگیا، جن کا علاج پی ایچ سی میں جاری ہے۔معلومات کے مطابق ہفتہ،اتوار کی درمیانی شب تیز بارش کے ساتھ ساتھ بادل بھی بہت زور سے گرجے اور اس آفت میںاثناءچسانہ کے دور افتادہ علاقے میں رہائش پذیر محمد فرید کا کچا مکان گر گیا۔ اس وقت ان کی اہلیہ فضلہ اختر کے ساتھ پانچ سالہ بیٹی نسیمہ اختر، تین سالہ بیٹی صفین کوثر اور دو ماہ کی بیٹی ثمرین اختر گھر میں موجود تھیں۔وہ سب کچے مکان کے نیچے دب گئے۔ تیز بارش کے درمیان ریسکیو آپریشن کیا گیا لیکن تب تک خاتون اور اس کی تین بیٹیاں جان کی بازی ہار چکی تھیں۔ اس کے علاوہ ایک اور کچا مکان گرنے سے 60 سالہ کالو اور اس کی 58 سالہ بیوی بانو بیگم زخمی ہوگئے۔ پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ملبے سے سبھی مہلوکین کی لاشیں نکال کر آخری رسومات کےلئے ورثاءکے حوالے کی گئیں ۔ ادھر اس واقعے کی وجہ سے علاقے میں کہرام مچ گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر جمع ہوئی ۔ اس بیچ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں اتوار کے روز تین مزدور اُس وقت غرقآب ہوئے جب وہ ایک پر کی مرمت کا کام کررہے تھے ۔ عینی شاہدین کے مطابق کام کے دوران مزدور پانی میں ڈوب گئے اور فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا گیا تاہم مزدوروں کا اس جگہ کوئی اتہ پتہ نہیں چل سکااور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ تینوں مزدوروں کی موت واقع ہوئی ہے ۔ دریں اثناءجموں کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 13سے زائد افراد مختلف وارداتوں میں ازجان ہوئے ہیں ۔ جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے ریڈوانی علاقے میں ہفتہ کی صبح ایک آٹو ڈرائیور پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔ادھر سرینگر جموں شاہراہ پر اودھمپور کے مقام پر ایک تیز رفتار ٹینکر کو حادثہ پیش آیا جس میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے ۔اس دوران رام بن ضلع کے گول علاقے میں سنیچر وار کو ایک نوجوان کی دم گھٹنے سے موت واقع ہوئی ہے جبکہ اس بیچ چار دیگر افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ ادھررام بن میں گزشتہ روز ایک 18 سالہ لڑکے کی دم گھٹنے سے موت ہوگئی، جب کہ رام بن ضلع کے گول کے ڈیدھا علاقے میں ایک کمرے کے اندر نیند کے دوران دم گھٹنے کے بعد چار دیگر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کمرے میں موجود جنریٹر سے نکلنے والے دھوئیں کی وجہ سے نوجوان دم گھٹنے سے ہلاک ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ چار دیگر افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا وہ شادی کی تقریب میں تھے۔ متوفی کی شناخت محمد طارق ساکن ڈیدھا کے نام سے ہوئی ہے۔ادھر گزشہ روز ڈوڈہ میں شدید بارشوں اور طوفانی ہواﺅں کے نتیجے میں مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون سہنکشن دیوی کی موت واقع ہوئی جبکہ اس حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے تھے ۔ ضلع اودھمپور میں ایک اوئل ٹینکر کو حادثہ پیش آیا جس میں ایک ڈرائیور کی موت ہوئی ۔ ایچ ایم ٹی سرینگر میں سنیچر کو ایک لڑکی بجلی کرنٹ لگنے کی وجہ سے فوت ہوئی ، جبکہ سانبہ میں تیز رفتار ٹرین نے ایک شخص کو ٹکر مار دی جس کی وجہ سے وہ لقمہ اجل بن گیا ۔ 

Like this:

Like Loading...

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
وادی میں سرسوں کی کاشت میں کمی 

وادی میں سرسوں کی کاشت میں کمی 

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

اوڑی میں تین مزدور کام کے دوران دریاءمیں بہہ گئے 
تازہ ترین خبریں

اوڑی میں تین مزدور کام کے دوران دریاءمیں بہہ گئے 

03 مارچ 2024
پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی
تازہ ترین خبریں

پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی

07 اکتوبر 2021
(بابائے صحافت خواجہ ثنااللہ بٹ ایک عظیم قلمکار)
تازہ ترین خبریں

(بابائے صحافت خواجہ ثنااللہ بٹ ایک عظیم قلمکار)

24 نومبر 2024
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(وادی میں گھناونے جرایم کا ارتکاب)

09 مارچ 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d