دھنباد/وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سنڈری، دھنباد، جھارکھنڈ میں ہندستان اروارک اینڈ راسائن لمیٹڈ (ایچ یو آر ایل) کے سندھری فرٹیلائزر پلانٹ کو قوم کے نام وقف کیا۔ وزیراعظم نے 2018 میں فرٹیلائزر پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔وزیر اعظم نے آتم نربھر بھارت کے سفر میں آج کی پہل کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو ہر سال 360 لاکھ میٹرک ٹن یوریا کی ضرورت ہوتی ہے اور 2014 میں بھارت صرف 225 لاکھ میٹرک ٹن یوریا پیدا کر رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی کوششوں سے گزشتہ 10 سالوں میں یوریا کی پیداوار 310 لاکھ میٹرک ٹن تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پلانٹ کے شروع ہونے سے مقامی نوجوانوں کے لیے روزگار کی نئی راہیں کھلی ہیں۔ وزیر اعظم نے راما گنڈم، گورکھپور اور براونی کھاد پلانٹس کے احیاء کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے کہا کہ سندری کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ تالچر فرٹیلائزر پلانٹ بھی اگلے سال شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پانچ پلانٹس 60 لاکھ میٹرک ٹن یوریا پیدا کریں گے جو بھارت کو اس نازک علاقے میں آتم نربھرتا کی طرف تیزی سے لے جائیں گے۔پلانٹ کا مقصد ریاست جھارکھنڈ کے ساتھ ساتھ مغربی بنگال، اڈیشہ، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور بہار میں کسانوں کو یوریا کی مناسب فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ پلانٹ نہ صرف کھاد کی دستیابی کو بہتر بنائے گا بلکہ خطے کی مجموعی اقتصادی ترقی کو بھی فروغ دے گا جس میں سڑکوں، ریلوے، ذیلی صنعت وغیرہ جیسے بنیادی ڈھانچے کی ترقی شامل ہے۔ یہ پلانٹ خطے میں 450 براہ راست اور 1000 بالواسطہ روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ اس علاقے کو فیکٹری کے لیے مختلف سامان کی فراہمی کے لیے ایم ایس ایم ایوینڈرز کی ترقی سے فائدہ پہنچے گا۔













