لکھن¶(یو این آئی) کانگریس جنرل سکریٹری اور اتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی وڈرا نے کہا ہے کہ اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں کسانوں کے خلاف تشدد کے ملزم کے والد کو مرکزی وزیر داخلہ کے پلیٹ فارم پر جگہ ملنا حکمران جماعت کے گھمنڈ کی علامت ہے جسے ملک کا کسان دیکھ رہا ہے ۔ واضح رہے کہ لکھیم پور کھیری کے تکونیا میں ہوئے تشدد میں چار کسانوں سمیت آٹھ لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ ایس آئی ٹی نے اس سلسلے میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا کو گرفتار کیا ہے ۔ کانگریس اور ایس پی سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیاں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مسٹر ٹینی کی موجودگی میں منصفانہ تفتیش میں پولیس کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ محترمہ گاندھی نے جمعہ کو ٹویٹ کیاکہ "یہاں بندیل کھنڈ میں کسان کھاد کے لیے لائن میں کھڑے مر رہے ہیں۔ وہیں لکھیم پور میں ایک وزیر کے بیٹے نے کئی کسانوں کو جیپ سے کچل دیا اور اس کے والد وزیر داخلہ کے ساتھ لکھن¶ کے اسٹیج پر کھڑے ہیں۔ ملک کا کسان آپ کا گھمنڈ دیکھ رہا ہے ۔” اتر پردیش کانگریس نے بھی اس معاملے میں بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ پارٹی کی جانب سے ٹوئٹ کرکے کہا گیا کہ “ٹینی کے ساتھ امیت شاہ، کسانوں کے ساتھ انصاف کیسے ہوگا”۔