سرینگر ضلع میں 1.90لاکھ پانچ برس سے کم عمر والے بچوں کو اس مہم کے تحت قطرے دیئے جائیں گے
4اور 5مارچ کو گھر گھر جاکر اس مہم کو کونے کونے تک پہنچایا جائے گا۔45ہزار ہیلتھ ورکر مشن کو کامیاب بنائیں گے
سرینگر//قومی پولیو مخاف دن ملک کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی منایا جائے گا جس دوران جموں کشمیر میں پانچ برس سے کم عمر کے 90لاکھ کے قریب بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کےلئے 45ہزار ہیلتھ ورکراس مہم کو کامیاب بنانے کےلئے کام کریں گے ۔ اس کے علاوہ 4اور 5مارچ کو ایسے علاقوں میں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جو کسی وجہ سے تین مار چ قطرے لینے سے رہ گئے ہوں گے ۔ ادھر ضلع سرینگر میں 1.90لاکھ سے زائد بچوںکو پولیو سے بچنے کےلئے قطرے پلائیں جائیں گے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق قومی پولیو مخالف دن 3مارچ کو منایا جارہا ہے اور اس دن پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی پانچ برس سے کم عمر والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ اس ضمن میں سیکریٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سید عابد رشید شاہ نے بتایا کہ جموں کشمیر













