کلکتہ (یواین آئی)گوادورے کے دوران نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اگلے عام انتخابات میں وزیر اعظم کے امیدوار کے سوال کو ٹال گئیں ۔ ممتا بنرجی سے جب نامہ نگاروں نے سوال کیا کہ کیا آپ 2024میں ملک کے اعلیٰ عہدے کے لئے امیدوار ہیں ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر میں تمہیں ابھی سب کچھ بتا دوں تو بعد میں کیا بتاو¿ں گی؟قیاس آرائیاں عروج پر ہیں کہ اس سال کے شروع میں مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی ترنمول کانگریس کی شاندار کامیابی کے بعد، بنرجی کی نظریں 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل قومی سیاست میں بڑا کردار ادا کرنے پر ہیں۔ممتا بنرجی جمعرات کی شام سے گوا کے تین روزہ دورے پر ہیں کیونکہ ان کی پارٹی نے اگلے سال کے اوائل میں گوا اسمبلی انتخابات لڑنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا ہے ۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ان کی پارٹی ترنمول کانگریس کے آئندہ گوا انتخابات میں حصہ لینے کا مقصد اگلے لوک سبھا انتخابات کے بڑے منصوبے کا حصہ تھا۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم 2024میں قومی سطح پر انتخاب لڑیں گے ۔”ہم شفاف ہیں۔ ہم چھپ چھپا نہیں کھیلتے ۔ ہم ایک شفاف پارٹی ہیں۔” جب ایک اور صحافی نے یہی سوال کیا تو بنرجی نے ہلکے پھلکے لہجے میں کہا، "آپ وزیر اعظم کے عہدے کے لیے الیکشن کیوں نہیں لڑتے ، آپ میڈیا ہیں، آپ بھی لڑ سکتے ہیں۔ گوا انتخابات کے لیے ترنمول کانگریس کے پول اسٹریٹجسٹ پرشانت کشور نے حال ہی میں کہا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اگلی کئی دہائیوں تک ہندوستانی سیاست کے مرکز میں رہے گی اور پارٹی کہیں نہیں جائے گی چاہے وہ جیتے یا ہارے ۔جب ان کے بیان کے بارے میں پوچھا گیا تو بنرجی نے کہا کہ ان سے اس بارے میں پوچھنے کے بجائے نامہ نگاروں کو کشور سے سوال کرنا چاہیے ۔