جموں کشمیر ،مہاراشٹر ، کرناٹک سمیت چھ ریاستوں تک پہنچا نیا ویریئنٹ
بھارت میں کروناوائرس کی تیسری لہر نے ممکنہ طور پر دستک دی ہے ۔ تازہ لہر میں آندھرا پر،کیرالا ،جموں کشمیر اور تلنگانہ چپیٹ میں آیئے ہیں جہاں پر کروناوائرس کے نئے ویرینیٹ نمودار ہوئے ہیں اور ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ ڈیلٹا پلس ویرینٹ کے گروپ سے ہیں۔اطلاعات کے مطابق دنیا کے کچھ ممالک میں ابھی بھی کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے حالات خراب ہیں۔ اب ہندوستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا اندیشہ ظاہر کئے جانے لگا ہے۔ ایسا اس لئے ہے کیونکہ اب ہندوستان کی چھ ریاستوں تک کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ AY.4.2 پہنچ چکا ہے۔ ان میں مہاراشٹر ، کرناٹک ، آندھرا پردیش ، کیرالہ ، جموں و کشمیر اور تلنگانہ شامل ہیں۔ماہرین کے مطابق اس نئے ویریئنٹ کی ابھی جانچ چل رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ نیا ویریئنٹ کورونا وائرس کے ڈیلٹا پلس ویریئنٹ کے گروپ سے ہے۔ بدھ کو مہاراشٹر میں کورونا معاملات میں ایک مرتبہ پھر لگاتار دوسرے دن اضافہ درج کیا گیا ہے۔ مہاراشٹر میں 1482 نئے کورونا معاملات سامنے آئے ہیں اور کورونا سے 38 افراد کی موت بھی ہوئی ہے۔وہیں مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 16156 نئے کووڈ مریض سامنے آئے ہیں۔ اس وقت ملک میں ایک لاکھ 60 ہزار 989 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ انفیکشن کی شرح 0.47 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 17095 افراد انفیکشن سے نجات پاچکے ہیں۔ اب تک کل تین کروڑ 36 لاکھ 14434 لوگ کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.20 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 لاکھ 90 ہزار 900 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 60 کروڑ 44 لاکھ 98 ہزار 405 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔