نئی دلی/ماہی گیروں کے لیے صارفین یا منڈیوں تک براہ راست رسائی کو مضبوط بنانے اور ہندوستانی ماہی پروری کے شعبے میں ڈیجیٹل کامرس کے امکانات کو کھولنے کے مقصد کے ساتھ، محکمہ ماہی پروری، حکومت ہند ڈیجیٹل کامرسکے لیے اوپن نیٹ ورک کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو( پر دستخط کرے گا۔ اس مفاہمت نامے پر 19 فروری 2024 کو کرشی بھون، نئی دہلی میں ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا اور ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن کی موجودگی میں دستخط کیے جائیں گے۔ سکریٹری محکمہ ماہی پروری، ڈاکٹر ابھیلکش لکھی، جوائنٹ سکریٹری محکمہ ماہی پروری، شری ساگر مہرا، جوائنٹ سکریٹری محکمہ ماہی پروری، محترمہ نیتو کماری پرساد، منیجنگ ڈائریکٹر، او این ڈی سی، شری ٹی کوشی، نائب صدر، او این ڈی سی، محترمہ ادیتی سنگھ بھی اس موقع پر موجود رہیں گی۔ تقریباً 50 فش فارمرز پروڈیوسرز آرگنائزیشنز (ایف ایف پی او( دیگر معززین کے ساتھ جسمانی طور پر شامل ہونے کی توقع ہے۔ پروگرام ہائبرڈ موڈ میں ہوگا۔ایم او یو پر دستخط ماہی پروری کے شعبے میں ایک اہم واقعہ ہے کیونکہ یہ پہلی بار ہے کہ محکمہ او این ڈی سی کے ساتھ ایم او یو میں داخل ہونے جا رہا ہے۔ یہ ضروری قدم ماہی گیروں، مچھلی کاشت کاروں کی تنظیم، کاروباری افراد، سیلف ہیلپ گروپ، ماہی گیروں کوآپریٹیو اور ماہی گیری کے شعبے کے دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو وسیع منڈیوں تک رسائی، ان کی رسائی اور ممکنہ کسٹمر بیس وغیرہ کو بڑھانے کے لیے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ او این ڈی سی ٹیکنالوجی پر مبنی حل کے نفاذ میں سہولت فراہم کرے گا، چھوٹے پیمانے کے پروڈیوسرز اور مارکیٹرز کی کارکردگی، اجتماعیت اور مسابقت کو بہتر بنائے گا۔ڈیجیٹل تکنیکی حل کو اپنانے سے ماہی گیری کی صنعتوں کے لیے مختلف فوائد ہوں گے جیسے کہ اعتماد میں اضافہ، لین دین کی لاگت میں کمی، مارکیٹ کی رسائی میں اضافہ، شفافیت میں اضافہ، مسابقت میں اضافہ، جدت اور روزگار پیدا کرنا وغیرہ۔ او این ڈی سینیٹ ورک بغیر کسی رکاوٹ کے انضمام کی سہولت فراہم کرے گا۔ م














