پاکستان کے کہنے پر پتھراو ¿ اور ہڑتال ہوا کرتی تھی جو اب ماضی کی بات ہے
کشمیری نوجوان اب پاکستانی اشارے پر پتھر نہیں بلکہ ترنگاہاتھوں میں لہرانے پر فخر محسوس کرتے ہیں
دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ، 154ملازمین کو ملٹنسی میں ملوث پاکر نوکری سے فارغ کیا گیا ۔ منوج سنہا
سرینگر/11 فروری /لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ جموں کشمیر میں دفعہ 370کے خاتمہ کے بعد نہ صرف امن و سلامتی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے بلکہ خطے کا ہر شعبہ طرقی کررہا ہے ۔ سنہا نے کہا کہ ”دہشت گردی “ کوکسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا اور سرکاری اداروں میں کام کررہے 154ایسے ملازمین کی نشاندہی کرکے انہیں نوکری سے فارغ کیا جاچکا ہے جو دہشت گردی میں ملوث تھے ۔ انہوںنے بتایا کہ پاکستان کے کہنے پر ہڑتالیں ہوا کرتیں تھیں پتھراﺅ ہوا کرتا تھا جو کہ اب ماضی بن گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار برسوں میں عام آدمی کا معیار زندگی بہتر ہوا ہے، 8 لاکھ سے زائد