نئی دہلی 11 فروری ( یواین آئی ) بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے باوجود آج گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت89.62 فی لیٹررہی۔تیل کی مارکیٹنگ کی ایک بڑی کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نرخوں کے مطابق آج ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ دہلی میں ان کی قیمتیں یکساں رہنے کے ساتھ، ممبئی میں پٹرول کی قیمت106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر رہی۔ عالمی سطح پر ہفتے کے آخر میں امریکی خام تیل 0.50 فیصد اضافے کے ساتھ 76.60 ڈالر فی بیرل اور لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 82.19 ڈالر فی بیرل تک بڑھ گئی۔