میں چاہتا ہوں کہ نوجوان تبدیلی کی باگ ڈور سنبھالیں کیونکہ نوجوان ہی واحد طاقت ہے جو مستقبل پر مبنی ہے ، حقیقت سے ہم آہنگ ہے اور وکشت بھارت کے سفر میں اپنا حصہ ڈالنے کی صلاحیتوں سے لیس ہے ۔ ایل جی سنہا
لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے نئی دہلی میں یومِ جمہوریہ پریڈ 2024 میں حصہ لینے والے این سی سی کیڈٹس کے ساتھ بات چیت کی ۔ اس موقع پر کیڈٹس نے کرتاویہ پاتھ پر شاندار مارچ ، ملک بھر کے نوجوانوں کے ساتھ بات چیت اور یومِ جمہوریہ کیمپ میں اپنے طرز زندگی کے بارے میں شاندار نمائش کے بارے میں اپنے تجربے کو شئیر کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے جموں کشمیر اور لداخ این سی سی ڈائریکٹوریٹ کے کیڈٹس کو یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں ان کی تاریخی شرکت پر مبارکباد دی ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ” نیشنل کیڈٹس کور ہندوستان کے عظیم تنوع اور اس کے اتحاد کی نمائندگی کرتی ہے ۔ یہ نظم و ضبط ، کامریڈ شپ ، قوم کے تئیں لگن اور سماجی مساوات جیسی اقدار کیلئے جانا جاتا ہے ۔“ انہوں نے کہا کہ کیپٹن الفت خان جیسے این سی سی کیڈٹس کی نمایاں کامیابیاں ملک کے نوجوانوں کیلئے ایک متاثر کُن مثال ہیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا وزیر اعظم کی ریلی کے پریڈ کمانڈر کیپٹن الفت خان پر واقعی فخر ہے ۔