بھارت دوسرے ملکوں کے ساتھ چل کر 21ویں صدی کے چلینجوں سے نمٹے گا
سرینگر///وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت نے، نوآبادیاتی دور سے ایک قانونی نظام ورثے میں پایا ہے لیکن پچھلے کچھ برسوں میں بھارت نے قانونی نظام میں بہت سی اصلاحات کی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے نوآبادیاتی نظام کے ہزاروں فرسودہ قوانین کو ختم کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ تین نئے قوانین سے، ملک میں 100 سال سے زیادہ عرصے سے جاری نوآبادیاتی فوجداری قوانین کو بدلا گیا ہے۔ وائس آف انڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ 20 صدی کے نظریئے سے 21 ویں صدی کے چیلنجوں سے، نہیں نمٹا جاسکتا اور اس کیلئے سوچنے کی، دوبارہ سوچنے کی اور اصلاح کی ضرورت ہے۔ نئی دلّی میں دولت مشترکہ اٹارنیز اور سولیسٹرز جنرل کی کانفرنس CASGC-2024سے خ