وقت پر سٹیٹ ہڈ دیاجائے گااور اسمبلی انتخابات بھی ہوں گے : امت شاہ
ہڑتال، سنگبازی اور احتجاجی مظاہرے اب ماضی کی باتیں ہیں
دفعہ 370کے خاتمہ کے بعد جموں کشمیر میں تشدد کی وارداتوںمیں 70فیصدی کمی ہوئی ۔ وزیر داخلہ
سرینگر/وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ وادی کشمیر میں ہڑتال ،سنگبازی اور احتجاجو کا دور ختم ہوگیا اور ایک امن وسلامتی اور تعمیر و ترقی کا دور چل رہاہے جس میں نوجوان اپنے مستقبل کو سنوارنے کی راہ چن رہے ہیں ۔ انہوںنے بتایاکہ دفعہ 370کے خاتمہ سے جموں کشمیر میں امن و قانون کی صورتحال بہتر ہوئی ہے جبکہ کئی سیاست دان کہتے تھے کہ اس دفعہ کے خاتمہ کی وجہ سے حالات بگڑ جائیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا کیوں کہ وہ ماحول اب تاریخ بن چکا ہے ۔ جموں کےلئے ایک سو ای بسوں کا ورچل افتتاح کرنے کے دوران نئی دلی سے امت شاہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ جموں کشمیر کو سٹیڈ ہڈ کا جو وعدہ کیا گیا ہے وہ پورا کیا جائے گا اور یہ کام اپنے وقت پر ہی ہوگا۔ وائس آف انڈیا کے مطابق وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں کےلئے 100ای بسوں کا ورچول افتتاح کرنے کے دوران کہا کہ جموں کشمیر حالات کافی تبدیل ہوچکے ہیں اور امن و قانون کی صورتحال بہتر ہے ۔