ADVERTISEMENT
قاضی گنڈ، 25 جنوری وی او ائی: ایک مسافر ٹرین کے انجن میں آج بڈگام سے بانہال جاتے ہوئے آگ لگ گئی جس کی وجہ سے تاخیر ہوئی، حالانکہ کوئی زخمی نہیں ہوا، عہدیدار نے بتایا۔
ADVERTISEMENT
وائس آف انڈیا کے نمائندے ایجاذ ایتو کے مطابق یہ واقعہ قاضی گنڈ ریلوے اسٹیشن پر اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرین نمبر 09760 بڈگام سے بانہال آرہی تھی جس میں ٹرین کے انجن میں آگ لگ گئی۔
"تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے انجن میں آگ لگنے کا شبہ ہے۔ آگ بجھانے کے لیے فائر ٹینڈرز کو بلایا گیا تھا”، انہوں نے کہا