سی بی آئی نے رشوت کے الزام میںہیلتھ آفیسرکوگرفتارکیا
سرینگر/انسدادرشوت برانچ سرینگر نے بدھ کے روز دعویٰ کیا ہے کہ ایک شکایت ملنے پر سوپور میں ایک ہیلتھ آفیسر کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ وائس آف انڈیا کے مطابق انسداد رشوت برانچ (سی بی آئی ) سرینگر نے سوپور کے ایس ڈی ایچ ہسپتال میں تعینات ایک ہیلتھ آفیسر کو رشوت لینے کے الزم میں گرفتار کرلیا ۔ ایک بیان میں سی بی آئی نے کہا کہ آفیسر نے ایک شخص سے 3600روپے بطور رشوت طلب کرلی تھی ۔ انہوںنے بتایا کہ ہیلتھ آفیسر نے ایک شخص سے اس کی بیٹی کی تاریخ پیدائش کی سرٹفکیٹ فراہم کرنے کےلئے رشوت طلب کرلی اور رشوت کی شکایت کے بعد سی بی آئی کی ٹیم نے مذکورہ آفیسر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔














