اننت ناگ/ 23جنوری2024ئ
کمشنر سیکرٹری سیاحت یشامدگل نے قومی ترقی کے عزم کا ایک اہم مظاہرہ کرتے ہوئے اننت ناگ کے بیج بہاڑہ کے تاریخی چنار قصبے میں یادگاری’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘میں شامل ہوئیں۔یہ سفر اَپنے شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت کی ترقیاتی اَقدامات کے تبدیلی عزم کا ثبوت ہے۔
یشامدگل نے جاری یاترا کے ایک حصے کے طور پر مقامی باشندوں کے ساتھ بات چیت کی اور علاقے میں مرکزی حکومت کی مختلف سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔ یاترا کا مقصد نہ صرف سرکاری اَقدامات کو اُجاگر کرنا ہے بلکہ ان کی پیش رفت کی نگرانی کرنا اور مختلف فلاحی سکیموں کے باےر میں لوگوں میں بیداری پیدا کرنا ہے۔
اِس پہل کے تحت اِنفارمیشن، ایجوکیشن اینڈ کمیونی کیشن (آئی ای سی) مواد سے بھری موبائل وین مرکزی حکومت کی متعدد سکیموں کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرتی ہیں۔ وین میں ساو¿نڈ سسٹم اور ڈیجیٹل ایل ای ڈی سکرین پر وزیر اعظم کے خطاب کے ویڈیوز، فائدہ اُٹھانے والوں کے تعریفی اور معلوماتی کلپس اور وزیر اعظم نریندر مودی کا ایک خصوصی پیغام دکھایا گیا جس میں اُنہوں نے لوگوں کو ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنے کا عہد کرنے کی ترغیب دی۔ تقریب میں موجود لوگوں نے سنکلپ کا عہد لیا اور اِس مقصد کے تئیں اَپنی لگن کا اِظہار کیا۔
یہ یاترا شہری اور دیہی دونوں علاقوں پرتوجی مرکوز کرتی ہے جس میں پی ایم سواندھی، پی ایم وشوکرما یوجنا، پی ایم مدرا یوجنا، پی ایم اجولا یوجنا، سٹارٹ اپ اِنڈیا، سٹینڈ اپ اِنڈیا، آیوشمان بھارت، پی ایم آواس یوجنا (اربن)، ایس بی ایم (اربن)، پی ایم ای بس سیوا، امرت، پی ایم بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا، اُجالا یوجنا، سوبھاگیہ یوجنا، ڈیجیٹل پے منٹ ، اِنفراسٹرکچر، کھیلو اِنڈیا ، آر سی ایس: اڑان، وندے بھارت ٹرینیں اور امرت بھارت سٹیشن سکیم اور آیوشمان بھارت پی ایم جے اے وائی، پی ایم جی کے اے وائی، ڈی اے وائی۔این آر ایل ایم، پی ایم آواس یوجنا دیہی، پی ایم اُجولا یوجنا، پی ایم کسان سمن، پی ایم وشوکرما، کے سی سی، پی ایم پوشن ابھیان، جے جے ایم اور سوامیتوا جیسی اہم سکیموں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔