ADVERTISEMENT
جموں/ راجوری ضلع میں اتوار کے روز سڑک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق جبکہ 17دیگر زخمی ہوئے ہیں۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ راجوری میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب مسافروں سے کھچا کھچ بھری ہوئی ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور پولیس اہلکار جائے موقع پرپہنچے اور زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے ایک شخص کو مردہ قراردیا۔متوفی کی شناخت پریتم لال ولد ایشر داس ساکن نرلا بمبل خواص راجوری کے طورپر ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
ADVERTISEMENT