اودھمپور سرینگر ریل منصوبہ حتمی مرحلے میں داخل، ٹرائل 26جنوری کے بعد
سرینگر /19 جنوری/سرینگر بانہال کے درمیان خصوصی ریل شروع کی گئی ہے تاکہ مسافروں کو بھیڑ کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ادھر سرینگر اودھمپور منصوبہ آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے اور26جنوری کے بعد ٹریک پر ٹرائل شروع کی جائے گی ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق سرینگر بانہال کے مابین چلنے والی ریل گاڑیوں میں بھیڑ کو کم کرنے اور مسافروں کوراحت پہنچانے کےلئے کشمیر ریلوے نے جمعہ سے خصوصی ٹرین شروع کی ہے جس میں سرینگر سے بانہال تک صرف سٹیشنوں پر روکا جائے گا۔ ریلوے ذرائع نے بتایا کہ ریلوے نے بڈگام ، بانہال کے درمیان خصوصی ٹرین نمبر 04688/04687 چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔اس ضمن میں یہ ریل گاڑی بڈگام اور بانہال – بڈگام اسپیشل ٹرین شروع کی جاچکی ہے ۔04688