نئی دہلی/ درج فہرست ذاتوں اور دیگر پسماندہ طبقات کے مفادات کے تحفظ کے لیے اٹھائے جاسکنے والے انتظامی اقدامات پر غورکرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کابینی سکریٹری کی صدارت میں مرکزی حکومت کے سکریٹریوں کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پرمدیگا اور اس طرح کے دیگر گروہوں جیسے درج فہرست ذات کمیونٹیزکے مفادات کے تحفظ کے لیے اٹھائے جاسکنے والے انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے کابینہ سکریٹری کی صدارت میں سکریٹریوں کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔غورطلب ہے کہ کمیونٹی کو اس کے فوائد کا مناسب حصہ برابرنہیں مل رہا ہے ۔ کمیٹی میں وزارت داخلہ، محکمہ پرسونل اینڈ ٹریننگ، قبائلی امور کی وزارت، قانونی امور کے محکمے اور سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے کے سیکرٹری شامل ہیں۔ کمیٹی آف سیکرٹریز کا پہلا اجلاس 23 جنوری کو ہو گا۔ پہلے یہ اجلاس 22 تاریخ کو ہونا تھا لیکن اس وقت دفتر بند ہونے کی وجہ سے یہ 23 تاریخ کو ہو گا۔