1947میں قبائیلوں نے نہیں بلکہ پاکستانی فوج نے کشمیر پر قبضہ جمانے کی کوشش کی تھی
سیکورٹی فورسز خصوصاً فوج نے پاکستانی حملہ آوروں کو منہ توڑ جواب دیا / لیفٹنٹ گورنر
پاکستان پر گزشتہ 75سالو ں سے جھوٹ پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ 1947میں قبائیلوں نے نہیں بلکہ پاکستانی فوج نے کشمیر پر قبضہ جمانے کی کوشش کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں خوف و ہراس اور تشدد پھیلانے کیلئے پاکستانی فوج ہی بارہمولہ تک پہنچ گئیں تھی ۔اطلاعات کے مطابق رنگریٹ سرینگر میں ایک تقریب کے حاشیہ پر بولتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ پاکستان پچھلے 75 سالوں سے جھوٹ پھیلا رہا ہے اور اس کا سب سے بڑا جھوٹ یہ تھا کہ 1947 میں قبائیلوں نے کشمیر پر قبضہ جما لیا تاہم یہ سب جھوٹ ہے اور سچ تو یہ ہے کہ اس وقت قبائیلوں نے نہیں بلکہ پاکستانی فوج نے قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی نہیں بلکہ پاکستانی فوج بارہمولہ ضلع پہنچی تھی۔لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ”صرف 1999 کی کرگل جنگ میں نہیں بلکہ گزشتہ 75 سالوں سے پاکستان جھوٹ پھیلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 26 اکتوبر 1947 کو سیکورٹی فورسز خصوصاً فوج نے پاکستانی حملہ آوروں کو منہ توڑ جواب دیا اور ان کی جانب سے جو بھی کوشش کی گئی ان کا ناکام بنایا گیا ۔ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرا ر رکھنے کیلئے کوششیں جاری ہے اور یہاں امن بگاڑنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ منوج سنہا نے کہا کہ امن کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے جبکہ تعمیر و ترقی کا کام شد و مد سے جاری ہے ´۔